مون سون بارشوں کا دوبارہ آغاز، کراچی سے متعلق کیا کہتا ہے محکمہ موسمیات؟ اہم خبر

محکمہ موسمیات نے آج سے مون سون کے تیسرے اسپیل کی ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہےکہ شہر قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، کراچی میں آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت30ڈگری سینٹی گریڈ ہے،
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرکاکم سےکم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا، سارادن موسم جزوی طورپرابرآلود رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے ، ہوائیں10کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےچل رہی ہیں،