Category: پاکستان

  • ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید فہیم شاہد نے 8قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا،

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید فہیم شاہدنے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معمولی مقدمات میں ملوث 8قیدیوں کی رہائی کا حکم بھی صادر کیا۔ اس دوران ایڈیشنل سیشن جج نیخواتین اور بچوں کے وارڈز سمیت قیدیوں کی تمام بیرکوں کو چیک کیا جہاں انہوں نے صفائی ستھرائی سمیت تمام انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے قیدیوں کو جیل کے عملہ کی جانب سے دی جانیوالی سہولتوں کے بارے بھی استفسار کیا۔ بعدازاں سید فہیم شاہ نے جیل کی کچن میں جاکر قیدیوں کے دیئے جانے والے کھانے میں استعمال کی جانے والی اشیاء/میٹریل کو بھی چیک کیا۔ اور اس پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس دوران جیل کے ہسپتال میں صرف ایک مریض پایا گیاجسے اطمینان بخش طبی سہولیات فراہم کی جارہی تھیں

  • گجرات میں ٹریفک کی سست روی کا کون ہے؟

    گجرات میں ٹریفک کی سست روی کا کون ہے؟

    گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی)ٹریفک پولیس کی سست روی کی وجہ سے سرکلر روڈ شہر کی اکثر ٹریفک جام ہونے لگی ، پارکنگ کرنے والے مافیا نے جگہ جگہ فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر ڈیرے جما لئے ، پورا شہر موٹر سائیکل اور کار پارکنگ بن گیا ، جی ٹی ایس چوک سے لے کر فوارہ چوک ، تمبل چوک ، پرنس چوک ، حسن چوک ، چوک پاکستان ، شاہ جہانگیر روڈ ، سرکلر روڈ ، چوکی شاہدولہ ، تمبل بازار اور رامتلائی روڈ ، ریلوے روڈ پر چنگ چی آٹوز رکشہ مافیا نے روڈ بلاک کرکے ٹریفک کی دھجیاں اڑا دی ، ٹریفک پولیس معاملہ کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ، ٹریفک پولیس کی جانب سے ایک لفٹر کام کررہا ہے ، جو کہ صرف ظہور الٰہی کوٹھی کے آگے لگی گاڑیوں کواٹھاتا ہے اور باقی پورا شہر موٹر سائیکل اور کار پارکنگ بن چکا ہے ۔ دوکانداروں نے فٹ پاتھوں پر قبضہ کرکے پیدل چلنے والوں کے لیے راستہ نہیں چھوڑا ، ٹریفک پولیس کو سوائے چالان کرنے کے اور کوئی ٹریفک نظر نہیں آتی ، ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی ٹریفک کے معاملات پر خصوصی توجہ دے ، جگہ جگہ آٹوز رکشہ اور چنگ چی رکشہ کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے اور شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جائے ۔

  • عوام کی سہولیت کے لئے لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،ڈپٹی کمشنر

    حافظ آباد(نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر حافظ آباد نوید شہزاد مرزاکا کہنا ہے کہ عوام کی سہولیت کے لئے لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد حکومت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار جلاپور بھٹیاں رمضان بازار کے دورہ کے موقعہ پر کیا۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرصوبہ بھر میں سستے رمضان بازار لگانے کا مقصد عوام کو رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں عام استعمال کی چیزیں سستے داموں فراہم کر کے انہیں ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے انکا کہنا تھا کہ ان رمضان بازاروں میں حکومت کی جانب سے آٹا،چینی،سبزیوں،دالیں،فروٹ،گھی،لیموں،پیاز،آلو سمیت دیگر اشیاء پر خصوصی سبسڈی فراہم کی گئی ہے جبکہ گوشت،مشروبات،مصالحہ جات،چاول،بیسن کھجور اور دیگر اشیاء بھی عام مارکیٹ کی نسبت انتہائی کم قیمت پر دستیاب ہیں انہوں نے رمضان بازاروں کے انچارج سمیت دیگر متعلقہ ملازمین کو ہدایت کی کہ رمضان بازاروں میں چیزوں کی کسی قسم کی کوئی قلت نہیں ہونی چاہیے اور تمام اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہوں تاکہ خریداروں کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقعہ پر آٹا،چینی اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے لگائے جانے والی فیئر پرائس شاپس کا دورہ کیا اور وہاں پر چیزوں کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا اس موقعہ پر انہوں نے مختلف اشیاء کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔

  • نوشہرہ سے درگئی تک ریلوے کی رفتار بڑھانے کے لیے حکومت نے کیا کیا ۔ اہم خبر آ گئی

    نوشہرہ سے درگئی تک ریلوے کی رفتار بڑھانے کے لیے حکومت نے کیا کیا ۔ اہم خبر آ گئی

    نوشہرہ سے درگئی تک ریلوے ٹرین کی رفتار بڑھانے کے لیے سامان پہنچادیاگیا،کم ازکم رفتار70کلومیٹرفی گھنٹہ ہوگی اور تمام غیرقانونی پھاٹک بندکئے جائیں گے رمضان کے بعد کام شروع کیاجائے گا ،پشاور سے طورخم تک ریلوے ٹریک کی بحالی وزارت سیاحت خیبر پختون خوا کی عدم دلچسی کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہوگئی ،ذرائع کاکہناہے کہ پشاورسے طورخم ٹریک کی بحالی پر صوبائی حکومت کاسٹڈی پرزیادہ اورکام پر کم زورہے یہی حال رہاتومنصوبے مکمل کرنے میں دوسال لگ جائیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ریلوے نے سیاحتی مقام تحت بھائی اور اس سے آگے درگئی تک مسافرٹرین چلانے سے قبل فیصلہ کیاہے کہ ٹریک کواپ گریڈ کیاجائے ٹریک کواپ گریڈ کرنے کے لیے سامان پشاور ڈویژن کودے دیاگیاہے مگر رمضان کی وجہ سے ٹریک پر کام شروع نہیں ہوسکاہے رمضان کے بعد ٹریک پر تیزی کیساتھ کام شروع کیاجائے گاذرائع کاکہناہے کہ ٹریک پرانہ ہونے کی وجہ سے ریل گاڑی 40کلومیٹرفی گھنٹہ سے زیادہ تیز نہیں چل سکتی تھی اس لیے ریل گاڑی کی سپیڈ کوکم ازکم 70کلومیٹر فی گھنٹہ کرنے کافیصلہ کیاگیاہے ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ کافی عرصہ سے ٹریک بندہونے کی وجہ سے لوگوںنے غیرقانونی لیول کراسنگ بنائی ہیں ان کوختم کیاجارہاہے کیوںکہ اگر ریل گاڑی کی سپیڈ بڑے گی تو اس سے جانی ومالی نقصان کا خطرہ ہے ۔تحت بھائی سے آگے درگئی تک ریلوے ٹریک میں سب سے بڑی رکاوٹ تحت بھائی کے پاس این ایچ اے کاریلوے ٹریک پر پل ہے جس کی وجہ سے نکاسی اب کانظام بندہوگیاتھا اور وہاں پر پانی کھڑا ہوتاتھااین ایچ اے کوکہاگیاتھا کہ وہ اس مسئلہ کوحل کرے اور تحصیل مونسپل کمیٹی نے نکاسی اب کے مسئلہ کوحل کرناتھا رمضان کے بعد پل کے نیچے ٹریک کوتبدیل کرلیاجائے گاپانی کھڑاہونے کی وجہ سے ٹریک زیادہ متاثرہواہے۔ذرائع کاکہناہے کہ پشاور سے طورختم سرحد تک ریلوے ٹریک کی بحالی کے حوالے سے پی سی ون بنایاگیاتھاجس میں آدھی رقم جو کہ تقریبا50سے 60کروڑ روپے تک بنتی تھی صوبہ کے پی کے کے وزارت سیاحت نے دینے کی حامی بھرلی تھی پی سی ون بننے کے بعد صوبائی وزارت سیاحت اس حوالے سے سنجیدہ نہیںہے محکمہ ریلوے کوپشاور سے طورخم تک دوبارہ پی سی ون بنانے کاکہاگیاہے ذرائع کاکہناہے کہ وزارت سیاحت کی بیورکریسی کاسٹڈی پر زیادہ زور ہے اور کام پر کام ہے جس کی وجہ سے یہ منصوبہ تاخیر کاشکارہوگیاہے اگر یہی صورت حال رہی تو ریلوے ٹریک کی بحالی پر دوسال سے زائد کاعرصہ لگ سکتاہے ۔

  • شہر میں مساجد کے باہر گندگی کے ڈھیر

    شہر میں مساجد کے باہر گندگی کے ڈھیر

    (نمائندہ باغی ٹی وی)اسلام پورہ نزد پرانہ پل مین روڈ اور گلی نمبر 1 ، امام باگاہ اور دیگر مسجدوں کے باہر گندا پانی اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیر جمع ہیں ۔ رمضان المبارک کے اس بابرکت ماہ میں لوگ مسجدوں اور امام بارگاہوں میں گنداپانی ہونے کی وجہ سے جانے سے قاصر ہیں ۔۔۔ 20 رمضان کو برادران فقہ جعفریہ کا سالانہ شہادت امام علی پر جلوس ہے جس کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں ۔ انتظامیہ اور حکومت سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کا فوری حل نکالیں

  • روپے کی گرتی قدر، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی

    روپے کی گرتی قدر، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے ہر روز مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے روز سے ہی روپے کی قدر کم اور ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ڈالر کا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہونا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کامیاب ہونے کے اثرات ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی نااہل ٹیم میں اتنی صلاحیت نہیں تھی کہ پاکستان کے مفاد میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے کرتے .

    واضح رہے کہ ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 148 روپے تک جا پہنچا جبکہ اختتام پر 5 روپے 60 پیسے اضافے سے 147 روپے پر بند ہوا، ڈالر کی قیمت بڑھ جانے سے ملک پر عائد واجب الاء قرضے ایک ہی روز میں 588 ارب روپے تک بڑھ گئے۔ پیپلز پارٹی نے بھی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے اور روپے کی گرتی قدر پر شدید احتجاج کیا ہے. پیپلز پارٹی کے رہنماوں شیریں رحمان، قمر الزمان کائرہ نے بھی اس پر سخت احتجاج کیا. شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پرپہنچنے سے لگتا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے ہی شرائط مانی جا رہی ہیں.

  • سرگودھا خوشاب روڈ پر 5 کاروں کا ایک ساتھ خوفناک ایکسیڈینٹ

    سرگودھا خوشاب روڈ پر 5 کاروں کا ایک ساتھ خوفناک ایکسیڈینٹ

    ( نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا خوشاب روڈ پر 5 کاروں کا ایک ساتھ خوفناک خادثہ پیش آگیا تفصیلات کے مطابق سرگودھا چک 71 شمالی خوشاب روڈ کے نزدیک اوور سپیڈنگ اور رش کی وجہ سے کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس سے 2 افراد شدید زخمی ہو گئے اور کاروں کو شدید نقصان پہنچا تاہم کسی جا نی نقان کی اطلاع نہیں عوام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہو ئی ٹریفک کے پیش نظر اس روڈ کو ڈبل کیا جائے میانوالی خوشاب شاہ پور اور بھکر جانے والی ٹریفک اسی روڈ سے گزرتی ہے

  • جائیداد کے تنازعہ پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

    مظفرگڑھ میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر شوہر نے خنجر کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔واقعے کے بعد شوہر نے پولیس کو گرفتاری دیدی.مظفرگڑھ کے علاقے موضع غلام سرانی میں شوہر نے خںنجر کے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا.پولیس کیمطابق بلال اور اسکی بیوی شاہین بی بی میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر جھگڑا ہوا تھا.جھگڑے کے بعد طیش میں آکر بلال نے اپنی بیوی کو قتل کردیا،واقعے کے بعد بلال نے پولیس کو گرفتاری دیدی،خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا.پولیس کیمطابق واقعے کا مقدمہ تھانہ قریشی میں درج کیاجارہا ہے.

  • کفایت شعاری مہم، ایوان صدر نے کتنی بچت کی ؟تفصیلات جاری

    کفایت شعاری مہم، ایوان صدر نے کتنی بچت کی ؟تفصیلات جاری

    وزیراعظم کی جانب سے کفایت شاری مہم کے حوالہ سے ایوان صدر نے اپنی رپورٹ جاری کر دی، ایوان‌صدر سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کے تحت 22 کروڑ 40 لاکھ روپے کی بچت کی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کیا تھا اس کے تحت ایوان صدر نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایوان صدرسیکرٹریٹ نے 22کروڑ40لاکھ روپے کی بچت کی ،ایوان صدر سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کےاخراجات میں گزشتہ سال کےمقابلےمیں6.1فیصد کمی ہوئی ،ایوان صدر کے سکیورٹی عملے کیلئےمعمول کی پروازیں استعمال کی گئیں ،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے بیرون ممالک دوروں کیلئے کمرشل پروازیں استعمال کیں جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو11کروڑ27لاکھ کافائدہ ہوا .رپورٹ کے مطابق وزارتوں کےبڑے پروگراموں کیلئے ایوان صدرکو کھولاگیا،نتیجے میں ایک کروڑکی بچت ہوئی ،صدر مملکت کے دوروں پرموجود 36افسروں کی تعداد کم کرکے 16 کردی گئی .رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ صوابدیدی اختیارات کے تحت بجٹ کی80فیصدرقم واپس کی گئی.

  • موبائل چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی

    کوٹ ادو میں خریدار بن کر آنے والا چور موبائل مارکیٹ سے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہوگیا،موبائل فون لیکر بھاگنے والے چور کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کی موبائل مارکیٹ میں ایک شخص موبائل خریدار بن آیا،مدکان کے کاؤنٹر سے قیمتی موبائل چیک کرنے کے لیے نکلوایا،،بعدازاں دکاندار کا قیمتی موبائل لیکر مارکیٹ سے فرار ہوگیا،چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج باغی ٹی وی نے حاصل کرلی،فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چور نے دکان سے قیمتی موبائل نکلوایا اور بعدازاں موبائل لیکر فرار ہوگیا،متاثرہ دکاندار کیمطابق اس نے کاروائی کے لیے تھانہ کوٹ ادو پولیس کو درخواست دیدی ہے.