Category: کوئٹہ

  • بھارت سن لے،65 کی طرح قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    بھارت سن لے،65 کی طرح قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دشمن کی جانب سے کی جانے والی کوئی قسم کی جارحیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں اور اگر دشمن نے کسی قسم کی جارحیت کی تو اسے اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیٍغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ قوم پاکستان کی ترقی امن اورسلامتی کویقینی بنانے کےلئے 1965ءکی طرح آج بھی متحد اوراپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کےلئے پوری طرح پرُعزم ہے.

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم نہ صرف یوم دفاع بلکہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کا دن بھی منا رہے ہیں تاکہ مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور جبر کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا جاسکے، جس طرح قوم نے پاک افواج کے ساتھ مل کر 1965ءمیں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا آج بھی ہم اسی جذبے اور عزم کے ساتھ اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں،

    پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام

    جام کمال کا مزید کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر وطن عزیز دہشت گردی کا شکار ہے اور ہم نے مل کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو شکست دینا ہے، 1965ءکی جنگ سے پاکستان ایک مضبوط اور خوداعتماد قوم ریاست کے طور پر ابھرا اور قومی یکجہتی کے باعث بین الاقوامی سرحد پر بھارت کی ننگی جارحیت کوناکام بنانا ممکن ہوا ،بھارت کو اس بلاجواز جارحیت کی بھاری قیمت چکانی پڑی،یہ یقیناہماری بہترین روایت اورشاندار دن ہے جسے آنے والی نسلیں فخر سے یاد رکھیں گی

    6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے لئے ہر سطح اور ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرتے رہیں گے، بھارت کے یکطرفہ فیصلے کی کوئی اہمیت نہیں، یقیناً دنیا کو ادراک ہوتا جا رہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں سلگنے والی یہ چنگاری دنیا کے امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کا سورج ہر سال ہمارے قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے اور وطن کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے عہد کی تجدید کے لئے طلوع ہوتا ہے، 54 سال پہلے، ہماری بہادر مسلح افواج نے پوری قوم کے شانہ بشانہ دشمن کے عزائم کو ناکام بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس دن کو جرات و بہادری، ایثار و قربانی اور قومی یکجہتی کا استعارہ بنا دیا۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے انہی لمحوں کو مشعل راہ بناتے ہوئے اندرونی چیلنجز و بیرونی سازشوں کو شکست دی ہے اور جذبہ ستمبر نے ہی ہمیں خودانحصاری کی منزل سے سرشار کر کے ہماری آزادی اور خودمختاری کو ناقابلِ تسخیر بنا دیا ہے

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجائےگا ، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جائےگا ،مرکزی تقریب جی ایچ کیوراولپنڈی میں ہوگی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ خطاب کریں گے، نیول اورپاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز میں بھی تقریبات ہوں گی..

    جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب اس بار شام کے بجائے دن کو ہوگی جس میں صرف شہدا کے لواحقین شرکت کریں گے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں س موقع پر دفاعی سازوسامان کی نمائش کی جائے گی جبکہ مختلف شہروں میں ائیر شوز بھی ہوں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہدا 6 ستمبر 2019،پچھلے سال کی طرح آئیں،ہرشہید کے گھرچلیں،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہر شہید کو یاد رکھا جائے،آئیں چلیں شہید کے گھر،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کشمیر بنے گا پاکستان کا ہیش ٹیگ بھی بنایا ،آئی ایس پی آر نے یوم دفاع پر آئیں چلیں شہید کے گھر کے نام سے پرومو ریلیز کردیا ،یوم دفاع کے پروموپر لوگو "کشمیر بنے کاپاکستان "ہے

    تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

    جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی .

  • پیٹرول پمپ مالکان کو سخت ہدایت

    لورالائی میں اسسٹنٹ کمشنر لورالائی جمعہ داد خان نے آج لورالائی میں پٹرول پمپوں کا اچانک دورہ کیا پیمانے سے مقدار چیک کیا اور اسکے علاوہ سرکاری نرخنامہ پر عملدرآمد چیک کیا جن پٹرول پمپوں کا مقدار اور ریٹ صحیح نہیں تھا ان کو جرمانہ کیا اور خبردار کیا کہ آئندہ سخت قانونی کاروائی ہوگی اسکے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ مسافروں کیلئے واش رومز کا بندوبست کریں ورنہ پٹرول پمپ سیل کیا جائے گا ۔

  • ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کا بیان

    کوئٹہ:- محرم الحرام کے دوران امام بارگاہوں کو جانیوالے روٹس کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی کی جا رہی ہے، خراب اسٹریٹ لائٹس کی فعالی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے ساتھ ہی میٹروپولیٹن کارپوریشن میں باقاعدہ کنٹرول روم قائم کر دیا ہے اور ٹرانسفارمر کے خراب لنکس درست کر کے بحال کر دئیے گئے جبکہ تمام لائٹس فعال ہیں زیر تعمیر سڑکوں پر جلوس میں رکاوٹ بننے والا ملبہ اٹھانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ

  • سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائ پر اطمینان

    وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا مشرقی بائ پاس پر دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کاروائ پر اطمینان کا اظہار وزیراعلئ کی آپریشن میں حصہ لینے والی سیکیورٹی ٹیم کو مبارکباد دی سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ اور دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا۔وزیراعلئ
    ۔سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور ممکنہ کاروائ کو ناکام بنایا عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیۓ سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی باعث اطمینان ہے اورکاروائ میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

  • کوئٹہ، خاتون سمیت دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کوئٹہ، خاتون سمیت دو مبینہ دہشت گرد ہلاک، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    بلوچستان کے علاقے کوئٹہ میں دو دہشت گردوں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پرسی ٹی ڈی اورمبینہ دہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،سیکورٹی اداروں سی ٹی ڈی و دیگر کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری تھا، آپریشن کے دوران خاتون سمیت 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، دونوں نے گرفتاری کے ڈر سے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں، دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے

    دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلےمیں3اہلکارزخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا،ایک کی حالت تشویشناک ہے

  • جامعہ بلوچستان شدید مالی بحران سے دوچار

    جامعہ بلوچستان کو ایچ ای سی کی جانب سے کٹوتی کے بعد سے 620 ملین سے زائد کے خسارے کا سامنا ہے اور جامعہ بلوچستان کو ایک سال کے دوران 1500 ملین چاہیے جب کے فنڈز کی کٹوتی کے بعد جامعہ کو 872 ملین فراہم کئے گئے مالی بحران کے باعث آئندہ ماہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی میں بھی مشکلات ہونگی جس پر حکومت بلوچستان نے جامعہ کو ایک خصوصی پیکج دینے کی یقین دہانی کرائی ہے گزشتہ دو سالوں سے جامعہ کے امور چلانے کیلئے بینکوں سے قرضوں اور دیگر زرائع سے چلایا جارہا ہے،زرائع

  • بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کی ایک اور بڑھی کاروائی

    بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے نواں کلی میں کاروائی کرتے ہوۓ مضر صحت اور غیر معیاری بیکری آئٹمز کی تیاری و فروخت پر ایک بیکری اور دو بیکرز پروڈکشن یونٹس سیل کردئیے۔

    کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء خوردنوش بنانے اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ڈائریکٹر آپریشنز ندا کاظمی کی سربراہی میں بی ایف اے کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے منگل کے روز نواں کلی میں کارروائی کرتے ہوئے رامادا بیکری اینڈ بیکرز پلانٹ اورچمن بیکرز پلانٹ کوپروڈکشن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات و زنگ آلود مشینری، غیرمعیاری و مضرصحت پروڈکشن ،حشرات کی موجودگی، ملازمین کی ذاتی صفائی نہ ہونے اور مجموعی طور پر حفظان صحت کے اصولوں کے برخلاف اشیاءکی تیاری و فروخت پر سیل کر دیا۔واضح رہے کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کو عوام کی جانب سے شکایت موصول ہوئی تھی کہ گزشتہ روز رامادا بیکری سے خریدی گئیں مختلف اشیاء کے استعمال سے بچوں وخواتین سمیت متعدد افراد غذائی زہریت( فوڈ پوائزننگ) کا شکار ہوئے تھے جس پر بی ایف اے کی معائنہ ٹیم کی جانب سے فوری رسپانس دیتے ہوئے مذکورہ کاروائی عمل میں لائی گئی علاوہ ازیں فوڈ اتھارٹی حکام نےعلاقے میں موجود دیگر کھانے پینے کے مراکز کا بھی معائنہ کیا اور مختلف اشیاء خورد ونوش کے معیار کا جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران مختلف مراکز کے مالکان و عملے کو عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی جبکہ اس حوالے سے انہیں خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے۔

  • مستونگ میں ہوا خوفناک تصادم

    سکول کے سوزکی وین اور مسافر ویگن کے درمیان خوفناک تصادم ایک طالبہ جاں بحق 8 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ شہید نواب غوث بخش ہسپتال کے قریب مستونگ سے کھڈکوچہ جانیوالے طالبات کی سکول وین اور مخالف سمت سے قلات سے کوئٹہ آنے والے مسافر ویگن کے درمیان تصادم ہوا جسکے نتیجے میں ایک طالبہ موقع پر جاں بحق جبکہ طالبات سمیت 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں ابتدائی طبعی امداد کے لیے شہید نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا اظہار تعزیت

    (اے پی پی) بلوچستان وزیراعلیٰ جام کمال خان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی والدہ کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

  • کوئٹہ بار نے ریفرنس چیلنج کردیئے

    اسلام آباد: کوئٹہ بار نے بھی ججز کے خلاف صدارتی ریفرنسز میں سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کالعدم قرار دینے اور کیس کے حتمی فیصلے تک مزید کارروائی سے روکنے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ریفرنسز بدنیتی پر مبنی ہیں جبکہ سپریم جوڈیشل کونسل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس آئینی آرٹیکلز سے ہٹ کر چلا رہی ہے، جج کی جانب سے خودمختار اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کرنا یا نہ کرنا پیچیدہ قانونی نکتہ ہے اور آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے پیچیدہ ٹیکس معاملہ پر رائے زنی کرنا سپریم جوڈیشل کونسل کے اختیار سے باہر ہے، درخواست میں صدارتی ریفرنسز پر متعدد سوالات اٹھائے گئے ہیں۔