Tag: ایشیا کپ

  • ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    ایشیا کپ: سری لنکا اور بنگلہ دیش نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار

    سری لنکا اور بنگلہ دیش نے پی سی بی کو پاکستان میں ایشیا کپ کھیلنے کا گرین سگنل دے دیا ہے، دونوں ممالک نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلنے کو تیار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : بنگلہ دیش اور سری لنکا کو پہلا راؤنڈ پاکستان میں کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے،دیش اور سری لنکا کے کرکٹ بورڈز نے بذریعہ ای میل پی سی بی کو یقین دہانی کرا دی ہے،تاحال بی سی سی آئی اور پی سی بی کا براہ راست کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

    یشین کرکٹ کونسل کو ایشیا کپ سے متعلق جلد فیصلہ کرنا چاہیے۔ نجم سیٹھی

    ایشین کرکٹ کونسل کا اندرونی اجلاس آئندہ ایک دو ددنوں میں دبئی میں ہونے کا امکان ہے جبکہ حتمی اجلاس اس ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع ہے، اس اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق اے سی سی کے سربراہ جے شاہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، جس میں پی سی بی کے نئے تجویز کردہ ہائبرڈ ماڈل پر بات چیت ہو گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی گیٹ منی کے باعث متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ کا انعقاد کروانا چاہتا ہے، یو اے ای میں ٹکٹوں کی فروخت سری لنکا اور بنگلادیش کی نسبت زیادہ مالی فائدہ پہنچا سکتی ہیں۔

    بیفیم چیمپئن شپ 2023 لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

    واضح رہے کہ برطانوی خبررساں ادارے کو انترویو میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے کہا کہ امید ہے ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا بھارتی کرکٹ ٹیم کواپنی حکومت سے اجازت نہ ملی تو پاکستان نہیں آئےگی۔ اے سی سی کو ہائبرڈ ماڈل پیش کیا گیا، ہائبرڈ ماڈل کا آئیڈیا سری لنکا اور بنگلہ دیش نے غیرسرکاری طور پر تجویز کیا تھا۔

    قومی ٹیم دسمبر تا جنوری آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی، شیڈول …

    انہوں نے کہا تھا کہ تحفظات دور کرنے کیلئے نیا ماڈل بھی تجویز کیا ہے، نئے ہائبرڈ ماڈل کے تحت پہلے4میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گےفائنل سمیت بقیہ میچزکسی بھی نیوٹرل وینیو پرکھیلے جائیں گےبطور میزبان ہمیں یہ اختیارحاصل ہےکہ دوسرا وینیو کونسا ہوگا، پاکستان کے علاوہ دوسرا وینیو سری لنکا، بنگلہ دیش اور انگلینڈ بھی ہوسکتا ہے،یو اے ای میں ہمیں کافی زیادہ گیٹ منی مل جائیگی،سری لنکا میں ہمیں کچھ نہیں ملے گا۔

    نجم سیٹھی نے پاکستان ورلڈکپ کے میچز بنگلادیش میں کرانے کا کہہ دیا

  • ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے،نجم سیٹھی

    ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے،نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم عزیز سیٹھی کا کہنا ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی: اپنے ایک انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی سی بی کا دو ٹوک مؤقف ہے کہ ہم ایشیا کپ کی میزبانی سے دستبردار نہیں ہوں گے ایشیا کپ کے لیے جو فیصلہ ہوگا اس کے اثرات ورلڈکپ پر بھی پڑیں گے-

    تین میگا ایونٹ آئندہ برس ہونا ہیں،اس کےمطابق کمبی نیشن بنانےکی کوشش کررہے ہیں،ہارون رشید

    نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر ایشیا کپ کے میچ بھارت تیسرے ملک میں کھیلا تو ہائبرڈ ماڈل ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے بھی ہوگا، بھارت سے کہہ دیا ہے کہ ہماری حکومت اور عوام ہمارے اس مؤقف کی تائید کرتی ہے، آپ نہیں آتے، تو ہم وہاں کیسے جائیں ہماری طرف سے ریڈ لائن ہے-

    انہوں نے کہا کہ بھارت ایشیا کپ کھیلنے پاکستان آئے یا تیسرے ملک میں کھیلے، پاکستان کو ایشیا کپ کے بائیکاٹ پر ایک ارب کا نقصان ہوگا جبکہ ورلڈکپ میں بھارت جانے سے انکار پر آئی سی سی سے تعلقات متاثر ہونے کا خدشہ ہے لیکن بھارت کو دو ٹوک کہا ہے حکومت اگر پاکستان جا کر کھیلنے سے منع کر رہی ہے تو تحریری ثبوت دیں۔

    ہرکوئی حقیقت سے واقف ہےکہ عمرکو ٹیم کا حصہ کیوں نہیں بنایا جارہا،بھائی کامران اکمل

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ کہ بھارتی بورڈ حکومتی انکار پر کوئی ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہا ہے، پاکستان سپر لیگ سے اب اتنے پیسے کما لیتے ہیں کہ آئی سی سی نقصان کا ازالہ کرسکتے ہیں۔

  • ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    ایشیا کپ: بھارتی ٹیم کے پاکستان آنےکےفیصلےسےمتعلق بھارتی وزیر کا موقف تبدیل

    پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے فیصلے سے متعلق بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنا موقف تبدیل کر دیا-

    باغی ٹی وی: گزشتہ برس بھارت کے وزیر برائے کھیل انوراگ ٹھاکر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان جانے کا فیصلہ وزارت داخلہ نے کرنا ہے کیونکہ کھلاڑیوں کی سیکیورٹی بڑی اہم ہےمجھے امید ہے کہ پاکستان ٹیم آئندہ برس ورلڈ کپ کھیلنے بھارت آئے گی، 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے لیے ہم پاکستانی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں، تمام ٹیمیں جو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرتی ہیں وہ سب مدعو ہیں۔

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    انوراگ ٹھاکر نے کہا تھا کہ کئی مرتبہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کا دورہ کیا اور یہاں کھیلا ہے، میں سمجھتا ہوں کہ بھارت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ کوئی اسے ڈکٹیٹ کرے، کسی کے پاس اس کی کوئی وجہ بھی نہیں ہے کہ کوئی ایسا کرے، میں توقع کرتا ہوں کہ سب ٹیمیں آئیں گی اور مقابلہ کریں گی۔

    تاہم اب ناگپور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران انوراگ ٹھاکر نے اپنے مؤقف کو تبدیل کرتے ہوئے اس معاملے کو بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے فیصلے سے منسلک کردیا بھارتی کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کرنے دیں اس کے بعد وزارت داخلہ فیصلہ کرے گی۔

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    واضح رہے کہ پاکستان کو رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے جب کہ بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کیا ہوا ہے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شا نے از خود ہی ایشیا کپ کو پاکستان سے کسی نیوٹرل وینیو پر منتقل کرنے کا فیصلہ سنادیا تھا، اس پر نہ صرف پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا بلکہ اس کے مطالبے پر ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بلائی گئی جس میں معاملے پر غور مارچ تک موخر کیا گیا تھا۔

    بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پی سی بی کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم ایشیا کپ کیلیے پاکستان نہیں آتی تو پھر اکتوبر میں شیڈول ورلڈ کپ کیلیے گرین شرٹس کو بھی بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم…

  • اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے۔

    باغی ٹی وی : صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ’اگر بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آنا چاہتا تو بھاڑ میں جائے، میں ہمیشہ کہتا ہوں اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے-

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا کام ہےاسطرح کی چیزوں کو کنٹرول کرنا ورنہ گورننگ باڈی کا کوئی فائدہ نہیں آئی سی سی کا قانون ہر ملک کیلئے یکساں ہونا چاہیے، اگر ایسی ٹیمیں قانون نہیں مانتی تو جتنی بھی مضبوط کیوں نہ ہوں انہیں باہر کردیں۔

    جاوید میاںداد نے کہا کہ ہمارے وقت میں بھی وہ نہیں کھیلتے تھے کیوںکہ وہ نتیجے سے خوف زدہ ہوتے تھےبھارتی کراؤڈ بہت خراب ہے، بھارت چاہے جس سے بھی ہارے وہ گھروں کو آگ لگا دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ڈرتے ہیں۔

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم…

    واضح رہےکہ ہایشیا کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہےتاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سےانکارکرچکا ہے،ایشیا کپ کرکٹ 2023ء پاکستان میں شیڈول تھا تاہم اب اسے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے ایونٹ کیلئے یو اے ای کو فیورٹ وینیو قرار دیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان مارچ میں کیا جائے گا۔بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے باعث ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

  • ایشیا کپ:  نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آنے کے معاملے پر نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ بات بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بتا دی ہے،بھارت نے دوسرے بورڈز کو بھی صورتحال سمجھنےکا کہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے دوبارہ بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوہرایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہیں ملےگی تمام ممبران نے ایک ماہ انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کو ایشیا کپ کی پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں، ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایونٹ کے میچز تین وینیو دبئی، شارجہ اور ابو ظبی میں ہوں گے۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاکپ 2023 میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

    ایشین کرکٹ کونسل اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    بی سی سی آئی کے عہدیدار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیاکپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا۔ کوہلی، روہت، شبمن گِل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو بتایا کہ اگر ہندوستان پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی ہندوستان میں 2023 کا ورلڈکپ نہیں کھیلے گا۔

    یاد رہے کہ 2023 میں بھارت نے ورلڈکپ جبکہ 2025 میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے۔

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

  • ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی  ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے

    ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے

    لاہور: ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی کے معاملے پر پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے سامنے ہوں گے-

    باغی ٹی وی: اس حوالے سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا کہ ابھی تک کئی فیصلے سامنے آئے مگر ایشین کرکٹ کونسل کی بورڈ میٹنگ نہیں ہورہی تھی جس کے لیے حکام کو قائل کرلیا،اچھی خبر یہ ہے کہ اب 4 فروری کو بحرین میں اجلاس ہوگا، یہ بہت اہم پیشرفت ہے-

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا

    نجم سیٹھی نے کہا کہ جن مسائل پر باتیں کی جارہی ہیں ہم ان سوالات کو وہاں اٹھائیں گے، میڈیا میں اس سے زیادہ کچھ کہنا مناسب نہیں ہوگا،میں فی الحال کسی موقف کو دل میں ہی محفوظ رکھوں گا، بحرین میں جو صورتحال سامنے آئی گی اسی کے مطابق اپنا ردعمل اور پالیسی تشکیل دیں گے۔

    ہارون رشید قومی ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر مقرر

    2014 اور 2015 میں بھارتی ٹیم کی دورہ پاکستان کے حوالے سے وعدہ خلافی پر پی سی بی کی جانب سے کیس دائر کیے جانے اور فیصلہ خلاف ہونے کا ذکر کرتے ہوئے سوال کیا گیا کہ کیا اس بار بھی کوئی ایسا جارحانہ قدم اٹھایا جاسکتا ہےجس پر نجم سیٹھی نےکہا کہ ہم اپنے ممکنہ اقدام کے بارے میں سوچیں گے مگر ایک اور عدالتی جنگ نہیں چھیڑ سکتے-

    انہوں نے مزید کہا کہ ساتھ ہی یہ وضاحت بھی کرنا چاہوں گا کہ بی سی سی آئی کیخلاف کیس مناسب انداز میں نہیں لڑا گیا،جج نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر خوردبین سے دیکھیں تو مقدمہ پاکستان اور دوربین سے بھارت کے حق میں نظر آتا ہے،بات وہیں پر ختم ہوئی کہ بھارتی حکومت نے ٹور کی اجازت نہیں دی۔

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

  • پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر باہمی سیریز نہیں ہونی چاہیئے،گوتم گھمبیر

    پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر باہمی سیریز نہیں ہونی چاہیئے،گوتم گھمبیر

    نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور انتہاپسند بی جے پی رہنما گوتم گھمبیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر باہمی سیریز نہیں ہونی چاہیئے۔

    باغی ٹی وی : پاک بھارت مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گھمبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایشیاکپ بھارت اگر پاکستان نہیں جاتا تو بی سی سی آئی کا فیصلہ ہے، میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کے ساتھ کسی بھی سطح پر باہمی سیریز ہونی چاہیئے کیونکہ کرکٹ ایک بہت چھوٹی سی چیز ہے اور جو انسان وہاں بارڈر پر کھڑا ہے وہ زیادہ ضروری ہے-

    ہم اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجیں گے، آپ مت کھیلو ہمارے ساتھ،ہربھجن سنگھ آپے سے باہر ہوگئے

    انتہا پسند بی جے پی رہنما اور سابق کرکتر نے کہا کہ جب تک وہں یعنی بارڈر پر حالات بہتر نہیں ہو جاتے تب تک پاک بھارت کی باہمی سیریز نہیں ہو نی چاہیئے-

    گوتم گھمبیر نے مزید کہا کہ جب بارڈر پر ہمارے فوجی مارے جارہے ہوں تو ہم کیسے میچ کھیل سکتے ہیں، میرے جواب پر کچھ ضرور سوال اٹھائیں گے کہ آپ نے کیوں ایشیاکپ میں وقار اور وسیم اکرم کے ساتھ کمنٹری کی، جس پر انہوں نے کہا کہ میرے بس میں ہوتا تو وہ میں نہیں کرتا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ : پاکستانی ٹیم فتح کے لئے پُرجوش

    سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ غیر ملکی کوچز بھارت صرف پیسہ کمانے آتے ہیں، انکے ہماری ٹیم کیلئے کوئی جذبات نہیں ہوتے۔ مجھے خوشی ہے کہ انیل کمبلے، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری جیسے کرکٹرز ہماری ٹیم کی کوچنگ کرتے رہے ہیں۔

    اسی پروگرام میں سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ پہلے ملک اور قوم پھر کرکٹ-

    پاک بھارت میچ میں پریشر دونوں ٹیموں پر ہوتا ہے،کپل دیو

  • آج کے مبصر بھی کبھی کھلاڑی تھے — سیدرا صدف

    آج کے مبصر بھی کبھی کھلاڑی تھے — سیدرا صدف

    سابق کھلاڑیوں نے بھی میدان پر برا دن گزارا ہے۔۔۔ وسیم, وقار,شعیب, انضمام اور حفیظ وغیرہ کی پرفارمنسزز بھی پاکستان کی شکست کا باعث بنتی رہی ہیں۔۔۔

    ریٹائرڈ ہونے کے بعد کھلاڑی بھول جاتا ہے کہ میدان میں برا دن اس پر بھی آیا تھا۔۔۔۔۔تنقید کوئی عام انسان کرے تو سمجھ آتا ہے لیکن کچھ سابق کھلاڑیوں کی اپنے خراب دن بھلا کر موجودہ کھلاڑیوں پر ضرورت سے زیادہ تنقید افسوسناک ہے۔۔۔۔

    چند میچز یاد کریں تو پاک بھارت ٹی ٹوئینٹی میچ 2012 اور 2014 میں محمد حفیظ نے بطور کپتان بالترتیب 53 اور 68 کے اسٹرائیک ریٹ سے دونوں مقابلوں میں 15 اسکور کیا تھا۔۔۔۔دونوں میچز میں ٹیم پاکستان کو انتہائی شرمناک یکطرفہ شکست ہوئی تھی۔۔۔

    1996 اور 1999 ورلڈکپ میں سپر اسٹار کھلاڑیوں سے بھری ٹیم ناک آؤٹ مقابلے ہار گئی تھی۔۔بھارت سے شکست ہوئی تھی۔۔۔ورلڈکپ 2003 میں ٹورنمنٹ کا بہترین باؤلنگ یونٹ خراب باؤلنگ اور فیلڈنگ سے بھارت کے خلاف 273 کا دفاع نہ کر سکا تھا۔۔۔بہترین پاکستان ٹیم ورلڈکپ مقابلوں میں بنگلہ دیش اور ائرلینڈ سے ہاری ہے۔۔

    پاکستان بھارت سے پچاس اوور ورلڈکپ کے سات جبکہ 20 اوورز ورلڈکپ کے ایک ٹائی سمیت چار مقابلے ہارا ہے۔۔ورلڈکپ مقابلوں کی مجموعی پرفارمنس دیکھیں تو پاکستان ایک بار چمپیئن جبکہ سات بار ناک آؤٹ مقابلے میں باہر ہوا۔۔۔۔

    ایشیا کپ ٹورنمنٹ میں صرف 2010 سے 2018 تک پاکستان بھارت سے پانچ مقابلے ہارا جبکہ ایک فتح آفریدی کے یادگار چھکوں نے ہماری جھولی میں ڈالی۔۔ ایشیا کپ ہم صرف دو بار ہی جیت سکے جبکہ ہمارے ٹیم میں نامی گرامی کھلاڑی ہوتے تھے۔۔۔

    موجودی کھلاڑیوں نے ایک سال میں بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر تین مقابلے کیے اور دو جیتے ہیں۔۔۔بابراعظم وہ پہلے پاکستانی کپتان جنکی قیادت میں ٹیم نے بھارت کو ٹی ٹوئینٹی ورلڈکپ مقابلے میں شکست دی۔۔۔۔۔ایشیا کپ کے دونوں میچز لڑ کر کھیلے۔۔۔۔۔

    پاکستان نے 2017 میں بھارت کو ہرا کر چمپئنز ٹرافی ضرور جیتی تھی لیکن اسکے بعد پاکستان بھارت سے ایشیا اور ورلڈکپ کے تین مقابلے یکطرفہ ہار گیا تھا۔۔۔فائیٹ ہی نظر نہیں آئی۔۔۔

    بابر اور اس ٹیم نے بہت کچھ سیکھنا ہے۔۔۔غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہے۔۔۔۔ٹیم سلیکشن میں میرٹ کی بالادستی قائم کرنی ہے۔۔۔
    لیکن ہم تجربہ کار کھلاڑیوں اور کپتانوں کے ہوتے بھی شکست دیکھ چکے ہیں۔۔حالانکہ تب شکست کی وجوہات زیادہ سنگین تھیں۔۔۔میچ فکسنگ, گروپنگ, کپتانی کے جھگڑے وغیرہ۔۔۔یہ ٹیم خراب کھیل کر ہاری ہے۔۔۔۔غلط سلیکشن کا نتیجہ بھگتا ہے۔۔۔کپتان,کوچ اور کھلاڑیوں کو بھی پتہ ہے۔۔۔تھوڑا وقت دینا چاہیے۔۔۔اگر غلطیاں دہرائی جاتی ہیں تو تنقید جائز ہو گی۔۔۔باقی پسندیدگی پر مبنی سلیکشن بھی سابق کھلاڑیوں کا دیا ہوا کلچر ہے۔۔مجھے امید ہے جلد ختم ہو جائے گا۔۔۔

  • ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    ایشیا کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال

    ‏ایشیا کرکٹ کپ کی فاتح سری لنکن کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : معاشی اور سیاسی بحران میں گھری ہوئی سری لنکن عوام کو سری لنکن کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ جیت کے خوش کا موقع دے دیا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے واپس وطن پہنچنے پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور جیت کا بھر پور جشن منایا گیا۔


    ‏سری لنکا کرکٹ ٹیم نے اسپیشل ڈبل ڈیکر بس میں سوار ہو کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا،‏ فاتح ٹیم کے کپتان داسن شانکاکھلاڑیوں سمیت ٹرافی تھامے بس پر سوار تھےکرکٹ فینز نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور تصاویر بھی بنائیں۔


    سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کی ہیں کولمبو پہنچنے پر ائیر پورٹ پر کھلاڑیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔


    واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی تھی سری لنکا کی جانب سے دیئے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی تھی۔

  • ایشیا کپ: پاکستان کی شکست پر جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق 4 زخمی

    ایشیا کپ: پاکستان کی شکست پر جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق 4 زخمی

    پشاور: ایشیا کپ میں فائنل میں سری لنکا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خیبرپختونخوا میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کی ہار پر فائرنگ کا واقعہ خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے ٹوپی موسیٰ خیل میں پیش آیا جہاں میچ ہارنے پر بچوں میں زبانی تکرارہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں بدل گئی بات بڑوں کے درمیان پہنچ گئی-

    ایشیاکپ فائنل میں شکست ،شعیب اختر قومی ٹیم پر برس پڑے

    دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا اتنا شدید ہوا کہ دونوں گروپس نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے باعث ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں عرفان، اعجاز، طاھر اور دیگر شامل ہیں۔

    فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کیا اور واقعے میں ملوث چار افراد (محمد، طاہر،غالب اور ذیشان) کو گرفتار کرکے باقاعدہ ایف آئی آر درج کرلی۔

    واضح رہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی سری لنکا کی جانب سے دیئے جانے والے 171 رنز کے تعاقب میں قومی کرکٹ ٹیم 20 اوورز میں صرف 147 رنز بنا سکی۔

    شاداب خان نےسری لنکا کی اننگز میں اہم مواقع پرراجا پکسا کے 2 کیچ ڈراپ کیے جس کے بعد راجا پکسا نے شاندار بیٹنگ کرتےہوئے 45 گیندوں پر 71 رنز کی اننگز کھیلی اورٹیم کا اسکور 170 رنز تک پہنچایا ایشیا کپ کےفائنل میں سری لنکا پاکستان کو شکست دے کر چھٹی بار ایشین چیمپئن بن گیا۔

    شاداب خان نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست کی ذمہ داری قبول کر لی