مزید دیکھیں

مقبول

30 ستمبر تاریخ کے آئینے میں ایک اہم دن کی حیثیت رکھتا ہے۔

تحقیق : آغا نیاز مگسی
1452ء دنیا کی پہلی کتاب مشین کے ذریعے چھاپی گئی۔ یہ کتاب یوحنا گٹنبرگ کی بائبل کے نام سے مشہور ہے۔

1687ء مغل حکمراں اورنگ زیب نے حیدر آباد میں گولکنڈہ کا قلعہ فتح کیا۔

1898ء امریکی شہر نیو یارک کا قیام عمل میں آیا۔

1882ء دنیا کی پہلی تجارتی پن بجلی منصوبہ امریکہ کے فاکس دریا میں شروع کیا گیا۔

1939ء جرمنی اور روس کے درمیان پولینڈ کی تقسیم پر مفاہمت ہوئی۔

1940ء دوسری عالمی جنگ کے دوران انگلینڈ نے 47 جرمن لڑاکا طیاروں کو مار گرایا۔

1941ء یوکرین میں کیف کے نزدیک 3721 یہودیوں کو زندہ دفن کر دیا گیا۔

1946ء نیو رمبرگ میں چلائے گئے مقدمے میں 22 نازی لیڈر قصور وار پائے گئے۔

1947ء پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی رکنیت اختیار کی۔

1951ء مشرقی اور مغربی پاکستان کے لئے نیا معیاری وقت نافذ العمل ہوا۔

1955ء پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے تین ہفتے کی بحث کے بعد ون یونٹ کے مسودہ کی منظوری دیدی۔

1958ء روس نے نووایا جیملیا میں نیو کلیائی تجربہ کیا۔

1965ء انڈونیشیا میں جنرل سہارتو نے بغاوت کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

1966ء بوتسوانہ کو برطانیہ سے آزادی ملی۔

1967ء بی بی سی ریڈیو کا آغاز ہوا۔

1975ء میں پاکستان کے محکمہ ڈاک نے تحفظ جنگلی حیات کے عنوان سے ڈاک ٹکٹوں کی ایک نئی سیریز کا آغاز کیا ۔ اس سیریز کے پہلے دو ڈاک ٹکٹ 30 ستمبر 1975ء کو جاری ہوئے جن پر سیاہ تیتر Black Partridge کی تصاویر بنی تھیں۔ 20پیسے اور سوا دو روپے مالیت کے ان دو یادگاری ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے تیا رکیا تھا۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر “Protect Wild Life”اور”Black Partridge”کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔
1980ء ایران نے عراقی صدر صدام حسین کی مصالحت کی پیشکش مسترد کر دی۔

1981ء بھارتی جہاز کے اغوا کاروں کے خلاف کمانڈو ایکشن ہوا پینتالیس مسافر بازیاب، پانچ ہائی جیکر گرفتار کر لئے گئے۔

1986ء امریکہ نے نیوادا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1988ء۔۔سانحہ حیدرآباد۔صرف 15 منٹ میں 300 افراد شہید اور اتنے ہی زخمی۔

1988ء اسرائیل نے پاؤنڈ کی جگہ شوکیل کو اپنی کرنسی بنائی۔

1993ء مہاراشٹر میں 4ء6 کی شدت والا زلزلہ آیا جس میں 28 ہزار سے زائد افراد مارے گئے۔

30ستمبر1993ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے سات روپے مالیت کا ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ جس کا ڈیزائن پاکستان سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کے ڈیزائنر عادل صلاح الدین نے تیا رکیا تھا۔ اس ڈاک ٹکٹ پر صنوبر کے درخت کی تصویر طبع کی گئی تھی اورانگریزی میں SAVE JUNIPER FORESTS AT ZIARAT کے الفاظ طبع کیے گئے تھے۔

2004ء روس نے کوٹو معاہدہ منظور کیا جس سے موسم تبدیلی معاہدے کے لاگو ہونے کا راستہ صاف ہوا۔

30ستمبر 2011ء کو پاکستان کے محکمہ ڈاک نے کراچی جم خانہ کے قیام کی ایک سو پچیسویں سالگرہ کے موقع پر آٹھ آٹھ روپے مالیت کے چار ڈاک ٹکٹ جاری کیے۔ ان ڈاک ٹکٹوں پر کراچی جم خانہ کی عمارت کی چار مختلف تصاویربنی تھیںاور انگریزی میں 125TH FOUNDER’S DAY CELEBERATION OF KARACHI GYMKHANA کے الفاظ تحریر تھے۔ ان ڈاک ٹکٹوں کا ڈیزائن فیضی امیر صدیقی نے تیار کیا تھا۔

30 ستمبر 2016 کو رائے ونڈ اڈا پلاٹ پہ تحریک انصاف کا پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے تاریخی جلسہ۔

تعطیلات و تہوار:

مسیحی یوم ضیافت جیروم
عالمی یوم ترجمہ، مترجمین کی عالمی فیڈریشن
یوم آزادی، بوٹسوانا