وزیر برائے ہوابازی غلام سرور نے کہا ہے کہ حج2019 کے لیے فضائی آپریشن کا آغاز 4 جولائی سے کیا جارہا ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق غلام سرور نے کہاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پرروڈٹومکہ پراجیکٹ کے لیے کاؤنٹرزلگانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جس کے لئے 51 رکنی سعودی امیگریشن ٹیم وفاقی دارالحکومت اسلام آبادپہنچ گئی ہے جو پاکستانی حجاج کی سعودی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہی مکمل کرے گی،
وزیر ہوابازی غلام سرور نے کہاکہ اسلام آباد ایئرپورٹ روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل ہے، وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ایئر پورٹ سے پائلٹ منصوبے کا آغازکیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر سعودی عرب نے پاکستانی حجاج کرام کیلئے پاکستان میں امیگریشن کی منظوری دی تھی.