ایک برس میں 8 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کو باہر ممالک بھیج چکے،ساجد حسین طوری

Sajid Toori

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی ساجد حسین طوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یکم مئی کے حوالے سے یہ عہد کرتے ہیں کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لئے سفر جاری رکھا جائے گاشہید ذوالفقار علی بھٹو نے یوم مزدور کی بنیاد رکھی،

ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو نے روٹی کپڑا مکان کا ہمیشہ نعرہ لگایا،آج لاکھوں کے حساب سے ورکرز کو گھر ملے ہیں، جتنے بھی صحافی ہیں انکو بھی ای او بی آئی میں رجسٹریشن ملےگی، ہماری کوشش ہے اسلام آباد میں ایک یونیورسٹی قائم کی جائے،سمندر پار جو پاکستانی ہیں ہم ان کے حقوق کے لیے بھی جدو جہد کر رہے ہیں پی ٹی آئی کے لوگ کہتے ہیں کہ سات لاکھ لوگ پاکستان چھوڑ گئے ہیں،ہم مختلف شعبوں میں پروموٹرز کو اہمیت دیتے ہیں پچھلی حکومت نے صرف من پسند پروموٹرز کو آگے لایا، پروموٹرز کا یہ فائدہ ہے کہ غیر قانونی طور پر باہر جانے والوں کو روکا جا سکے۔ایک سال میں مڈل ایسٹ سے 58 کروڑ کے کر اپنے ورکرز کو ادائیگیاں کی ہیں،

ساجد حسین طوری کا کہنا تھا کہ 19 اپریل 2022 سے19 اپریل 2023 تک 8 لاکھ 48 ہزار سے زائد افراد کو باہر ممالک بھیج چکے ہیں،بیشتر ممالک کے ساتھ ہمارے معاہدے ہو رہے ہیں،ہم پروموٹرز کو ترجیح پر رکھ رہے ہیں، ہم مستقبل کی پلاننگ کر رہے ہیں،ہماری نوجوان نسل غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک سفر کرتے ہیں، باقاعدہ طریقہ کار کے ذریعے وزارت کے زریعے بیرون ملک سفر کریں

رمضان میں ماہواری میں عورت کیا کرے؟

 مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

 عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

Comments are closed.