نومئی مقدمات،عمران خان کی ضمانت درخواستوں پر سماعت ملتوی

0
74
imran

انسداد دہشتگری عدالت لاہور ،بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی ،انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے بغیر کاروائی سماعت ملتوی کی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید آج رخصت پر ہیں ،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی چار ضمانتوں پر پراسکیوشن سے دلائل طلب کر لیئے،بانی ہی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلیمان صفدر نے چار ضمانتوں پر دلائل مکمل کر رکھے ہیں،بانی پی ٹی آئی کی مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت چار ضمانتیں کورٹ نمبر 3 میں زیر سماعت ہیں،بانی پی ٹی آئی نے 12 مقدمات میں بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،دیگر 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں ایڈمن کورٹ میں زیر التوا ہیں،اے ٹی سی ایڈمن کورٹ کے جج خالد ارشد تبادلہ ہو چکا ہے،بانی پی ٹی آئی نے مسلم لیگ نون کا افس جلانے٫ کلمہ چوک پر کینٹینر جلانے اور نیشنل پارک گلبرگ کے سامنے کنٹینر جلانے سمیت 4 مقدمات میں ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں،بانی پی ٹی آئی کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں کورٹ نمبر 1 میں زیر سماعت ہیں

عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے نہیں، مخالفت کریں گے،عمر ایوب

قومی اسمبلی اجلاس شروع،بلاول کا خطاب،اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

Leave a reply