جیل انتظامیہ نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عدالت میں پیش نہ کیا، جیل انتظامیہ نے کیا وجہ بتائی؟

لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو عدالت پیش نہ کرنے پر ایس پی ہیڈ کوارٹر اور جیل سپرنٹینڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کردیے۔
احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت کی تو ملزم احد چیمہ کو جیل سے لا کر عدالت پیش نہیں کیا گیا۔عدالت کی جانب سے استفسار کیا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود احد چیمہ کو کیوں پیش نہیں کیا جس پر جیل سپرنٹینڈنٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ کرونا وائرس کے باعث عدالتوں میں ملزمان کو پیش نہیں کررہے۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے گزشتہ سماعت کا عدالتی حکم نہیں پڑھا جس میں احد چیمہ کی پیشی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تھی ۔عدالتی حکم عدولی پر احتساب عدالت کے جج نے جیل سپرٹنڈنٹ اور ایس پی ہیڈکوارٹر کو شوکاز جاری کرتے ہوئے سماعت یکم جون تک ملتوی کردی۔

Comments are closed.