عید سے قبل صحافیوں کی تنخواہوں کو ادائیگی کی جائے، اس ضمن میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے قرارداد جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد سے میڈیا انڈسٹری میں خطرناک بحران ہے ،بروقت ادائیگی نہ ہونے سے صحافیوں کو تین تین ماہ سے تنخواہیں نہیں مل سکیں. جس کی وجہ سے میڈیا ورکرزکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوچکے ہیں. قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ حکومت ریاست کے چوتھے ستون میڈیا میں بحران پیدا کرنے کی پالیسی ترک کرے اورعید سے قبل میڈیا ہاؤسزکی ادائیگیاں کلیئر کی جائیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت میڈیا ہاؤسز کی تمام واجبات کی ادائیگی فی الفور یقینی بنائے تا کہ میڈیا ورکرز کو تنخواہیں مل سکیں.
واضح رہے کہ میڈیا ہاوسز ورکرز کو تنخواہیں نہیں دے رہے جس کی وجہ سے آئے روز میڈیا مالکان کے خلاف صحافی احتجاج کرتے رہتے ہیں .