مزید دیکھیں

مقبول

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ طے

جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے غلط...

سیالکوٹ: خصوصی افراد کیلئے 3 فیصد کوٹہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ افضل سکھیرا

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہد ریاض) اسسٹنٹ کمشنر ایچ...

سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفی منظور

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے...

کلفٹن میں تاجر 73 لاکھ روپے لوٹنے کے دوران مزاحمت پر قتل

کراچی : کلفٹن میں نامعلوم ملزمان نے چاول کے تاجر کو 73 لاکھ روپے لوٹنے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن تھانے کے علاقے کلفٹن شون سرکل انڈر پاس کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے۔
زخمی شخص کو فوری طور پرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی شہری دوران علاج دم توڑ گیا، جہاں آنجہانی کی شناخت 35 سالہ ویر بھان ولد سمر داس کے نام سے کی گئی مقتول ویر بھان کلفٹن باتھ آئی لینڈ کا رہائشی اور چاول کا تاجر تھا۔ اس حوالے سے ایس پی کلفٹن ابریز علی عباسی کا کہنا تھا کہ مقتول ویر بھان اپنے بھائی کے ہمراہ کلفٹن بلاک 9 شون سرکل انڈر پاس کے قریب واقع نجی بینک سے تین چیک کیش کرانے کے بعد 73 لاکھ روپے لیکر بینک سے باہر نکلا اور بینک کے قریب کھڑی اپنی گاڑی کی جانب جا رہا تھا کہ مقتول جونہی اپنی گاڑی کے قریب پہنچاتواسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 3 نامعلوم مسلح ملزمان آگئے اورانھوں نے اسلحہ کے زورپررقم چھیننے کی کوشش کی تومقتول کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے باعث شہری شدید زخمی ہوگیا۔

ایس پی کلفٹن نے کہا کہ مسلح ملزمان مقتول شہری سے 73 لاکھ روپے چھین کرفرارہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی شہری کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخمی شہری جانبرنہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق مسلح ملزمان کی فائرنگ سے مقتول کی گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے واقعے کے بعد پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے واردات سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور جائے وقوع کے ارد گرد لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے ۔