مزید دیکھیں

مقبول

کیا یہ کھلی پاکستان دشمنی نہیں ہے؟

کیا یہ کھلی پاکستان دشمنی نہیں ہے؟ تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی عمران...

33 سالہ بھارتی شہزادی کو دی گئی متحدہ عرب امارات میں پھانسی

بھارتی وزارت خارجہ نے دہلی ہائی کورٹ میں بیان...

سیالکوٹ: انجمن مغلیہ کا مغل اسکالرشپ فنڈ قائم، 5 کروڑ کے عطیات

سیالکوٹ، باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض)انجمن مغلیہ کا بڑا اقدام،...

اوچ شریف : ایس ایم او کا مریضوں سے ہتک آمیز رویہ،انکوائری میں ملبہ ہسپتال کے دوسرے ملازمین پر ڈال دیا

اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) ایس ایم او کا مریضوں سے ہتک آمیز رویہ،انکوائری میں ملبہ ہسپتال کے دوسرے ملازمین پر ڈال دیا
تفصیل کے مطابق 18 سکیل کی سیٹ پر سیاسی اثر رسوخ سے براجمان ایس ایم او کا مریضوں سے غیر پیشہ ورانہ رویہ، شہری کی شکایت پر اپنی نااہلی کا ملبہ ہسپتال کے دوسرے ملازمین پر ڈال دیا، سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب کے نوٹس پر رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف میں ڈپٹی ڈی ایچ او احمد پور شرقیہ کے ہمراہ طویل میٹنگ، مدعی کو منانے اور سارا الزام دوسرے ڈاکٹروں پر لگانے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے، مدعی عبدالوہاب نے سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب سے ڈاکٹر عجمی منیر کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دے دی، اوچ شریف کے محلہ شمیم آباد کے رہائشی مظلوم محمد رفیق کا کئی گھنٹوں تک پوسٹ مارٹم نہ کرنے، ورثاء کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور ڈاکٹری اصولوں کے برعکس غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرنے کے خلاف سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو درخواستیں ارسال کیں جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈی ایچ او احمد پور شرقیہ عبدالغنی شیخ اور ڈاکٹر عجمی منیر نے رورل ہیلتھ سینٹر اوچ شریف میں طویل میٹنگ کے بعد مدعی عبدالوہاب کو بلوا کر مختلف طریقوں سے درخواست واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالتے رہے جس میں ناکامی پر ہسپتال میں ہونے والی ساری کوتاہی اور غفلت کا ملبہ دوسرے ڈاکٹروں پر ڈال کر خود صاف بچ نکلنے کی حکمت عملی تیار کر لی ہے زرائع نے بتایا ہے ڈاکٹر عجمی منیر کا بنیادی سکیل 17 ہونے کے باوجود اسے سیاسی اثر رسوخ استعمال کر کے 18 ویں سکیل کی سیٹ پر زبردستی تعینات کرایا گیا ہے جو ہسپتال کے ماحول کو خراب کرنے میں مصروف ہے، جبکہ ڈیوٹی آفس میں بیٹھ کر اندر سگریٹ نوشی کرنے میں مصروف رہتا ہے اور آنے والے مریضوں کے ساتھ غلط رویہ اختیار کرتا ہے، متاثرہ شہری نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب، ،سیکرٹری ہیلتھ جنوبی پنجاب اور کمشنر بہاول پور سے فوری طور پر ڈاکٹر عجمی منیر کو تبدیل کرنے اور محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں