(شان رسول نُماٸندہ فیصل آباد سے)
آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے یوم شہدا ء کے موقع پریادگار شہداء اورشہداء پولیس کے اعزاز میں دی جا نے والی تقریب میں شرکت۔ شہید کا جوخون ہے وہ قوم کی حیات ہے
(آرپی او)
امروز آرپی او فیصل آبادڈاکٹر محمد عابد خان نے یوم شہدا پولیس کے حوالے سے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھول چڑھائے۔اس موقع پر سی پی او فیصل آبادعثمان اکرم گوندل بھی موجود تھے۔ انہوں نے اس موقع پر اظہار خیال کر تے ہو ئے کہا کہ اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ شہید کا جو خون ہے وہ قوم کی حیات ہے۔وطن عزیز کی بنیاد ہی شہداء کی قربانیوں پر استوار ہے ا ٓج کی اس تقریب کا مقصد پولیس کے ایسے شیردل جوانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے اپنی جانیں وطن کے دفاع اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لئے قربان کر دیں۔
بعد ازاں آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے یوم شہدا کی مناسبت سے پولیس لائنز فیصل آباد میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور اس موقع ریجن بھر کے افسران کواحکامات جاری کیے کہ شجر کاری مہم کو حوالے سے اپنے اپنے تھا نہ جات دفاتر ہائے میں پودے لگائیں۔
بعد ازاں آرپی او فیصل آباد نے شہداء پولیس کے اعزاز میں دی جا نے والی تقریب میں شرکت کی جہاں شہدا پولیس کی فیملیز کو مدعو کیا گیا تھا۔اس موقع پر کمشنر فیصل آباد سلوت سعید، سی پی او فیصل آباد عثمان اکرم گوندل،ڈی سی فیصل آباد علی عنان قمر،ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر محمد رضوان،سی ٹی او فیصل آباد مقصود احمد لون،ڈی جی ایف ڈی اے آصف چوہدری،ایم ڈی واسا عامر عزیز،ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن حاجی اکرم انصاری،آرمی اور نیوی کے افسران کے علاوہ سول سوسائٹی کی معروف شخصیت نے شرکت کی
۔اس موقع پر آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ شہداء ہمار ے دل میں بستے ہیں یہ شہداء محکمہ پولیس کی شان ہیں۔یہ شہداء ہمارے سینے کے تمغے ہیں شہداء کی فیملیزکی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جارہیں جو آئندہ بھی جاری رہیں گے۔
مزید میں فیصل آباد پولیس کی ویلفیئر برانچ کو شاباش دیتا ہوں جنہوں نے شہداء کی فیملز کی دیکھ بھال کے لیے مظبوط نظام بنایا ہوا ہے اور آئندہ بھی میں یہ امید کرتا ہوں کہ وہ شہداء کی فیملز کی دیکھ بھال کر تے رہیں گے۔
اس موقع پر میں اس امر پر بھی روشنی ڈالنا چاہتا ہوں کہ 2017ء کے بعد شہدا کی پالیسی تبدیل کی گئی اس میں جو بھی پیکج بنایا گیا وہ ان کی فیملز کو پہنچایا جا چکا ہے بچوں کا داخلہ یا سکول فیس،تنخواہ،پینشن کا معاملہ ہو حل کر وایا جا چکا ہے
۔آئی جی پنجاب کی پالیسی کیمطابق 2017ء سے پہلے شہید ہو نے والے جوانوں کی فیملز کے لیے گھر ؤں کا انتظام کیا جارہا ہے۔ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا شکر گزار ہوں جو ہمارے شانہ بشانہ ہماری مد د کر رہے ہیں۔