مزید دیکھیں

مقبول

9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس،سماعت 9 اپریل تک ملتوی

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی...

صحت میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اور چیلنجز.تحریر:ملک سلمان

مریم نواز شریف کے میو ہسپتال والے وزٹ سے...

ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے،مراد علی شاہ

اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے شکر گزار ہیں کہ بھاری ووٹوں سے پی پی کو کامیاب کیا-

باغی ٹی وی: مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب پگارا کو ان کے بھائی اور جی ڈی اے نے خراب کیا، انہیں جی ڈی اے نے استعمال کیا، پیر صاحب اپنے دوست بدل لیں آپ کے مخلص دوست نہیں ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ جب الیکشن کا اعلان کر دیا تو اس کے بعد انہوں نے ہم سے دس نشستیں مانگیں، آپ کا دس سیٹ مانگنے کا حق نہیں بنتا تھا، پی پی وہی فیصلہ کرے گی جو ملک کے مفاد میں ہو، ایم کیوایم کی پندرہ نشستوں پر حیرت ہے اس کا جائزہ لیں گے ، انہوں نے ایک سال پہلے بلدیاتی الیکشن میں کہا تھا ہم مقابلے کے لیے تیار نہیں، ایک سال میں کیا بات ہو گئی جن کے پولنگ ایجنٹ بھی نہیں تھے وہ پندرہ نشستیں جیت گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی پیر پگارا نے احتجاجاً سندھ اسمبلی کی دو نشستیں چھوڑنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو نشستیں بھی زرداری صاحب کو دے دیں،پیر پگارا نے دعویٰ کیا کہ مجھےکہا گیا کہ زرداری صاحب سے الائنس کرلو، نشستیں مل جائیں گی، منع کیا تو کہا کہ پھر جی ڈی اے کے سامنے صفر لکھا ہوا ہے، ایم کیو ایم کے سامنے15ہے۔

پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ہم الیکشن کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، یہ اینٹی اسٹیٹ الیکشن تھا، یہ ریٹرننگ افسران کا نہیں کسی اورکا کام ہے، ہم یہ 2 سیٹیں بھی واپس کر دیں گے، ہم قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے، ہمارے احتجاج میں ایمبولینس کوکوئی نہیں روکےگا، ہم کوئی خیرات کی سیٹیں نہیں لیں گے، مجھے کسی دوست نے مشورہ دیا کہ جی ڈی اے ختم کردو،آپ کو دو تین ایم این اے اور ایم پی اے مل جائیں گے، میں نےکہا کہ میں جی ڈی اے ختم نہیں کرسکتا، کہا گیا ایم کیو ایم کا پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں، ایم کیو ایم کا پی ٹی آئی سے جھگڑا ہے۔