وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

0
87
maryam

وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سیاسی صورتحال اور صوبائی اسمبلی کے امور پر تبادلہِ خیال کیا گیا،پنجاب کے ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بجلی بل پر 46 ارب روپے کے ریلیف دینے کو تاریخ ساز اقدام قرار دیا۔ملاقات کے موقع پر سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی موجود تھیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےنواز شریف، وزیرِاعلیٰ مریم نواز کو بجلی بل ریلیف پروگرام کے اجراء پر مبارکباد دی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے عوام دوست پروگرام کی منظوری دیکر تاریخ ساز اقدام کیا۔عوام کا پیسہ ماضی کی روایات کے برعکس اب عوام کو ریلیف پر ہی خرچ ہو رہا ہے۔اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں فی یونٹ 14 روپے کا ریلیف عوام کیلئے ٹھندی ہوا کا جھونکا ہے۔

بھارت میں خواتین اب سڑکوں پر بھی غیر محفوظ،ہراسانی کا واقعہ

بھارت کے ایک اور ہسپتال میں 15 سالہ لڑکی کاریپ

دوست نے دوست کی 4 سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت،قبرستان بھی محفوظ نہ رہے،قبرستان میں 9 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی

Leave a reply