قصور
ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب کی جگہ عمران علی کو تعینات کر دیا گیا،نوٹیفیکشن جاری
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب کی جگہ عمران علی کو ڈی سی قصور تعینات کر دیا گیا ہے
ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے
قصور کی سیاسی،سماجی ،صحافی،وکلا برادری و اہلیان قصور نے کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب کی کاوشوں کو سراہا ہے اور خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ نئے آنے والے ڈپٹی کمشنر کو ویلکم کرتے ہوئے ان سے اچھی توقعات کی امید ظاہر کی ہے کہ وہ میرٹ پر کام کریں گے اور اپنے فرائض منصبی اعلی طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کریں گے