مظفرگڑھ:ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 3 ماہ کی بچی جاں بحق،لواحقین کااحتجاج

مظفرگڑھ(باغی ٹی وی )ڈی ایچ کیو ہسپتال، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت، 3 ماہ کی بچی جاں بحق،لواحقین کااحتجاج
تفصیل کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت سے 3 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی،لواحقین نے انتظامیہ کیخلاف احتجاجاً ہسپتال کا مین گیٹ بند کردیا اور ڈاکٹر اور طبی عملے کیخلاف شدید نعرہ بازی کی.تفصیلات کیمطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ظمیں ڈاکٹر اور طبی عملے کی مبینہ غفلت سے 3 ماہ کی بچی علیشاہ جاں بحق ہوگئی،ڈاکٹروں اور طبی عملے کی مبینہ غفلت کے باعث بچی کی وفات پر بچی کے لواحقین نے احتجاجاً ہسپتال کا مین گیٹ بند کرکے انتظامیہ کیخلاف احتجاج شروع کردیا،،اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ علیشاہ کو سانس لینے میں دشواری کے باعث 3 روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،لواحقین نے الزام عائد کیا کہ رات گئے بچی کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال کے پیڈز وارڈ میں ڈاکٹر اور طبی عملہ دستیاب نہیں تھا،اور وہ عملے کی منت سماجت کرتے رہے مگر کسی نے بچی کو بروقت طبی امداد فراہم نہ کی،جسکی وجہ سے 3 ماہ کی علیشاہ جاں بحق ہوگئی،مظاہرین نے متعلقہ ڈاکٹر اور طبی عملے کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا،واقعہ کے بعد تھانہ سول لائن پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور مذاکرات کے بعد ہسپتال کے مین گیٹ سے احتجاج ختم کروادیا،دوسری جانب معاملے کی انکوائری کے لیے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ڈاکٹر ضیاء الحسن نے کنسلٹنٹ پیڈیٹریشن ڈاکٹر اللہ ڈتہ کی قیادت میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر مرزا سردار بیگ اور ایڈمن آفیسر محمد فیصل پر مبنی 3 رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی،کمیٹی 48 گھنٹے میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گی.

Leave a reply