نئی دہلی :ایک بہادر بھارتی خاتون نے مودی کا کٹھا چٹھا کھول دیا ،اطلاعات کے مطابق ایک بھارتی خاتون نے بھارتی وزیراعظم مودی کی مکاری پرسے پردہ اٹھا دیا ہے ،

باغی ٹی وی کے مطابق اس وقت ایک ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوئی ہے جسے معروف صحافی حامد میر نے بھی اپنے ٹویٹ کے ذریعے شیئرکیا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ایک بہادربھارتی خاتون نے مودی کے سارے جھوٹوں کو بے نقاب کردیا ہے

باغی ٹی وی کے مطابق اس وڈیومیں بھارتی خاتون مودی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہتی ہےکہ ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں کہ چین بھارت کی سرحدوں کے اندرنہیں آیا تو دوسری طرف آپ کہہ رہےہیں کہ بھارتی افواج نے چینی افواج کو پیچھے دھکیل دیا ہے ،

یہ بھارتی خاتون کہتی ہیں یہ ایسے غلط بیانی سے کام نہیں چلے گا ، اس خاتون کا یہ بھی کہنا تھا کہ وکاش برہمن ہے جس نے ات مچارکھی ہے لیکن اگرمسلمان ہوتا توپھرمودی مسلمانوں پرچڑھائی کردیتا ، کسی کو درانداز کہتا تو کسی کو تبلیغی جماعت والا لیکن جب معاملہ برہمن کا آیا تو خاموش ہوگیا

Shares: