قصور
پتوکی شہر عملہ صفائی کی نااہلی کی بدولت کچرے میں تبدیل
تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر کے گنجان آباد علاقوں مدینہ کالونی،محلہ ملک پورہ،احمد نگر، ناروکی روڈ،محلہ رضا آ باد،توحید ٹاؤن،مین بازار سمیت مختلف چھوٹی بڑی گلیوں اور بازاروں سمیت مساجد، مدارس اور سکولوں کے سامنے عملہ صفائی کی نااہلی سے گٹروں کا گندہ پانی سڑکوں پر آ گیا، جس کی وجہ سے طلباء و طالبات اور مساجد کے نمازیوں کا گزرنا محال ہو گیا جبکہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے موذی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا
انجمن تحفظ حقوق شہریاں کے صدر حافظ محمود خالد گھمن، سماجی رہنماء سید علی مر تضیٰ، چودھری بابر حسین، اظہر علی شاہ، حبیب الرحمن نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ کو رشوت لینے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، عملہ جان بوجھ کر پتھر ڈال کر پائپوں کو بند کر دیتا ہے اور جرنیٹر چلانے کے بہانے لاکھوں روپے نکال کر ہڑپ کر جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور ڈپٹی کمشنر قصور منظر علی جاوید سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

عملہ صفائی کی نااہلی، پورا شہرا کچرا بن گیا
Shares: