معروف اداکارہ ریشم جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ان کو شاعری سے بے حد لگائو ہے. وہ اکثر غزلیں اور شعر پڑھتی ہوئی وڈیوز میں دکھائی دیتی ہیں. اداکارہ نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہےکہ اچھے شاعر اور ان کی اچھی شاعری دلوں کی ترجمانی کرتی ہے . اچھی اور معیاری شاعری ہوتی ہی جذبات کی عکاسی ہے. مجھے بہت سارے شاعروں کی شاعری پسند ہے فارغ اوقات میںاکثر شعرو شاعری ہی پڑھتی رہتی ہوں. انہوں نے کہا کہ میری لائبریری میںفیض احمد فیض سے لیکر احمد فراز جیسے شہرہ آفاق شعرا کی کتابیں موجود ہیں ۔مجھے ناصرکاظمی ، احمد فراز اور محسن نقوی نے بھی بڑا متاثر کیا ۔ انہوںنے کہاکہ خود بھی شاعری کرتی ہوں اور اپنے شعر لکھ بھی لےتی ہوں ، مجھے ادب سے خصوصی لگاو ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ”گانوں کی اچھی شاعری بھی مجھے اپنی طرف کھینچتی ہے”، میوزک سے بھی بے حد لگائو ہے اور میرے پاس میوزک کے حوالے سے بھی اچھی کلیکشن ہے. انہوں نے کہا کہ مجھے خود بھی گنگنانے کا بہت شوق ہے اور اکثر میں اپنے پسند کے گانے گنگناتی بھی ہوں. یاد رہے کہ ریشم نے نوے کی دہائی میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور آج تک اپنے مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں.