افغان صدر پاکستان پہنچ گئے، کس نے استقبال کیا؟ اہم خبر
افغانستان کےصدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
افغان صدر آج پہنچیں گے اسلام آباد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کےصدر اشرف غنی دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، پاکستان کے مشیر تجارت عبدالرزاق داود ،افغانستان کے پاکستان میں سفیرعاطف مشعال اور دفتر خارجہ کے حکام نے افغانستان کے صدر کا استقبال کیا.
افغان صدر اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات جبکہ وزیراعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر مذاکرات بھی کریں گے۔ افغان صدر عسکری حکام سے بھی ملاقات کرینگے۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ بزنس فورم میں شریک ہوں گے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری نمائندے موجود ہونگے۔