اسلام آباد: ایف بی آر کی کسٹمز ڈیپارٹمنٹ نے افغانستان کے راستے پاکستان کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
باغی ٹی وی : کسٹمز حکام نے انسداد اسمگلنگ کی بڑی کارروائی کرتے ہوئےمنشیات اور اسمگلنگ میں ملوث ہونے والا ٹرک قبضہ میں لے لیا اور ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا-
ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ کسٹمز اپریزمنٹ پشاور کی ٹیم نے چرس، افیون اور کوکین پر مشتمل منشیات کی کھیپ پکڑی، منشیات افغانستان سے طورخم کے راستے پاکستان لائی جارہی تھیں۔
اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار
ایف بی آ ر کا کہنا ہے کہ سمگلروں سے پکڑی جانے والی منشیات 8 کروڑ روپے مالیت کی ہیں کسٹمز حکام نے منشیات ٹرک سے 160 کلو گرام غیر ملکی چرس، 15.50کلو گرام افیون اور 6.5 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی، مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بحرین جانیوالے مسافر کے بیگ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد
قبل ازیں پشاور، تھانہ تاتارا پولیس نے حیات آباد اور اندرون شہر سمیت نواحی علاقوں میں شراب سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا گرفتار ملزم موٹر کار کے ذریعے مخصوص گاہک کو شراب سپلائی میں ملوث ہے جس کا تعلق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود سے ہے، خفیہ اطلاع پر ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور کے مختلف علاقوں سمیت ضلع چارسدہ اور نوشہرہ کو شراب سمگل کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضے سے 57 بوتل شراب برآمد کر لی گئی-
اے این ایف کی کاروائی، برطانیہ اسمگل کیلئے روٹی کے بیلنوں میں چھپائی منشیات برآمد
اس سے قبل تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فراہم کرنے والے عناصر کے خلاف اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے قریب سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ملزمان کے قبضے سے 257 گرام آئس برآمد ہوئی، ملزمان منشیات فروخت کرنے کے لئے سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بک کا استعمال کرتے تھے، گرفتار ملزمان طلباء سے ایزی پیسہ کے ذریعے رقم منگوا کر آن لائن موٹر سائیکل سروس کے ذریعے منشیات پہنچاتے تھے۔