ماسکو:امریکہ کے بعد پولینڈ نے تین روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا ،اطلاعات کے مطابق امریکی دباؤ کے اثرات سامنے آنے لگے، پولینڈ نے تین روسی سفارت کاروں کو ملک سے نکال دیا۔

اس حوالے مزید خبروں میں بتایا گیا ہے کہ پولینڈ کی وزراتِ خارجہ نے کہا ہے کہ تین روسی سفارتکاروں کو غیر پسندیدہ شخصیات قرار دیتے ہوئے ملک سے نکالا گیا ہے

دوسری طرف روس نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے پولینڈ کا یہ اقدام دشمنی پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا نے روس پر انتخابات میں مداخلت کا الزام لگا کرپابندیاں عائد کر دی ہیں،اب امریکہ کے بعد امریکی اتحادی بھی امریکی طرزعمل پرعمل پیراہیں اورروس کے لیے مشکلات پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں

Shares: