احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ، یہ انکشاف کس نے کر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر ،تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ کاہنہ کاچھا کے سقراط احسن اقبال کے پاس یو اے ای میں خاکروب کا اقامہ ہے۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اپنی پلیٹیں ٹھیک کرتے کرتے اپنے چمچے چھوڑ گئے ہیں جو سارا دن پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہیں۔اپوزیشن کو فارن فنڈنگ کیس میں رسوائی اور ناکامی ملے گی۔ حکومت کو ابتدا میں تمام بیماریاں لگ گئی تھیں لیکن اب سکون سے حکومت کریں گے،
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اب چائے کی پیالی میں طوفان اٹھا رہی ہے۔ مولانا کو آگے لگایا گیا، حلوہ پارٹیاں چلیں لیکن کچھ ہاتھ نہیں آیا، اب آل پاکستان لٹ کمپنی فارن فنڈنگ پر سیاست چمکا رہی ہے۔
آزادی مارچ کا ایک فرد دن میں کتنی روٹیاں کھاتا ہے؟ حیران کن خبر،دل تھام کر پڑھئے
مذاکرات کرنے ہیں تو استعفیٰ لاؤ، استعفیٰ کا بھی مطالبہ اور اداروں کی منتیں بھی، مولانا کا خطاب
فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ 11 جماعتوں کی لوٹ مار ایسوسی ایشن اور حاصل چند ہزار لوگ ہیں،عمران خان صاحب نےمظاہرین کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا،2014 میں ہمارے خلاف دھرنے سے پہلے پکڑ دھکڑ کی گئی تھی،بلوچستان کے انتخابات میں اچکزئی صاحب مولانا فضل الرحمان کے امیدواروں سے ہارے تھے ،مولانا فضل الرحمان دھاندلی کا شکوہ کرتے ہیں اور اچکزئی صاحب ساتھ کھڑے ہوتے ہیں