گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنا گیت وشملے گزشتہ روز ریلیز کیا اس تقریب میں کورویوگرافر سونو ڈینجرس نے اپنی ٹیم کے ساتھ اس گانے پر پرفارم کیا، سونو نے ہی اس گیت کی کوریوگرافی کی ہے. سونو جب وشملے پر پرفارم کررہے تھے آئمہ اس دوران کافی محظوظ ہو رہیں تھیں ، آئمہ نے ساحر علی بگا سے جا کر کہا کہ آئیں ہم دونوں بھی سٹیج پر ڈانس کرتے ہیں جس پر انہوں نے ہنستے ہوئے منع کیا لیکن سونو ڈینجرس نے آئمہ اور ساحر علی بگا دونوں کو سٹیج پر بلایا ، اور یوں سب نے مل کر ڈانس کیا، آئمہ بیگ نے کمال مہارت کے ساتھ ڈانس کیا ، ان کی ڈانس یہ وڈیو

سوشل میڈیا پر گزشتہ رات سے خاصی وائرل ہو رہی ہے. آئمہ بیگ نے وائٹ رنگ کا لہنگا زیب تن کر رکھا ہے اور نہایت ہی خوبصورت لگ رہی ہیں. آئمہ وشملے گیت میں خود ہی پرفارم کرتی ہوئی ںظر آرہی ہیں، ان کی پرفارمنس دیکھ کر بالکل نہیں‌لگتاکہ وہ صرف ایک گلوکارہ ہیں ، ڈانس دیکھ کر محسوس کیا جاسکتا ہے آئمہ آنے والے وقتوں میں شاید اداکاری کی طرف آئیں گی.یاد رہے کہ وشملے گیت کی تقریب میاں یوسف صلاح الدین کی حویلی بارود خانہ میں رکھی گئی.

Shares: