منی لانڈرنگ کیس کا چالان،حیران کن چیزیں سامنے آئیں، شہزاد اکبر
وزیراعظم عمران خان کے مشیر  برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ایف آئی اے چالان کے مطابق شہباز شریف منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائند ہیں
مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ میگا منی لانڈرنگ کیسز کو حل کرنے کی سرتوڑ کوششیں جاری رہیں گی اور بے نامی اکاؤنٹس، منی لانڈرنگ کیس کا چالان پیش کر دیا گیا ہے جس میں حیران کن چیزیں سامنے آئی ہیں ٹرانزیکشن کی 4 ہزار 300 دستاویزات ہیں اور کیس سابق وزیر اعلیٰ اور ان کے خاندان کے خلاف تھا۔ شہباز شریف منی لانڈرنگ کے مرتکب پائے گئے ہیں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بے نامی اکاؤنٹس کھلوائے اور 28 اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی یہ 28 اکاؤنٹس اس وقت استعمال ہوئے جب شہباز شریف وزیر اعلیٰ تھے رمضان شوگر ملز کے چھوٹے ملازمین کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے گئے اور ان ملازمین کی تنخواہیں 5 ہزار سے 30 ہزار روپے کے درمیان تھیں اور ان کم تنخواہوں والے ملازمین کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے آئے۔مشیر داخلہ نے کہا کہ دوسروں کے کاغذات استعمال کر کے وارداتیں کی گئیں اور شریف خاندان نے ایف آئی اے تحقیقات میں تعاون نہیں کیا۔ چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں بڑی رقم منتقل ہوئی جبکہ چپڑاسی کے 2015 میں انتقال ہوجانے کے بعد بھی اکاؤنٹ چلتا رہا
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈ کے لیے رقم تھی تو چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں کیوں منتقل ہوئی ؟ اکاؤنٹس کھولنے کا بھی ایک طریقہ کار ہوتا ہے کچھ نامزد ملزمان ملک سے باہر ہیں اور حتمی چالان جمع نہیں کرایا گیا۔ 16 ارب روپے سے زائد کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ کیس سابق وزیر اعلیٰ اور ان کے خاندان کے خلاف تھا جبکہ کیس میں نامزد سلمان شہباز اشتہاری اور مفرور ہیں 64 سے زائد صفحات کے چالان میں ثبوت کی 4 ہزار سے زائد دستاویزات ہیں اور کیس میں 100 سے زائد گواہان بھی ہیں۔
قبل ازیں رمضان شوگر مل کے چپڑاسی، کلرک، اسٹور کیپر، کیشئر کے اکاونٹس میں ترسیلات کی تفصیلات سامنے آ گئیں ،ایف آئی اے کے مطابق رمضان شوگر کے 10 ملازمین کے اکاؤنٹس میں اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کی گئی ہیں، رمضان شوگر ملز کے 10 ملازمین کے اکاؤنٹس میں 7 ارب 4 کروڑ 40 لاکھ منتقل ہوئے رمضان شوگر ملز کے چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں 3 برس میں 77 کروڑ روپےمنتقل ہوئے، 2کلرکوں کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 90کروڑ روپے منتقل ہوئے،رمضان شوگر ملز کے کیشئر کے اکاؤنٹ میں ایک ارب 78 کروڑ کی رقم منتقل ہوئی.
ا سٹور کیپر کے اکاؤنٹ میں 43 کروڑ 40 لاکھ منتقل ہوئے اسسٹنٹ اکاوٹنٹ کے اکاؤنٹ میں 88 کروڑ 30 لاکھ روپے منتقل ہوئے، اسسٹنٹ مینجر کے اکاؤنٹ میں 52 کروڑ روپے موصول ہوئے آئی ٹی آفیسر کے اکاؤنٹ میں 36 کروڑ 20 لاکھ روپے منتقل ہوئے رمضان شوگر ملز کے پرانے ملازم کے اکاونٹ میں23 کروڑ روپے سے زائد رقم منتقل ہوئی ڈی ای او کے اکاؤنٹ میں 51 کروڑ 20 لاکھ روپےمنتقل ہوئے، تمام ملازمین کو شہباز شریف خاندان کے بے نامی داروں کے طور پر استعمال کیا گیا
واضح رہے کہ شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے میں کیس زیر سماعت ہے، شہباز شریف ضمانت پر ہیں اور وہ ایف آئی اے میں پیش ہو رہے ہیں
رمضان شوگرملزنیب انکوائری کیخلاف درخواست پر سماعت ،تفتیشی افسر طلب
یہ تشریح کہاں سے آئی کہ ملزم کو گرفتارکرنے سے پہلے بتایا جائے ،حمزہ شہباز کیس میں عدالت کے ریمارکس
پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے
شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل
حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر کے خلاف درخواست دائر
نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار








