جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے کی خودکشی
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے
حال ہی میں بننے والی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمگیر ترین نے اپنے سر میں گولی ماری، وہ لاہور میں اپنے گھر میں تھے، پولیس موقع پر پہنچ گئی،
عالمگیر ترین معروف بزنس مین اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک اور مینیجنگ ڈائریکٹر تھے ،جہانگیر خان ترین کو بھائی کی موت کی خبر پارٹی اجلاس کے دوران ملی۔ جہانگیر خان ترین اجلاس چھوڑ کر روانہ ہوئے، عالمگیر ترین لاہور کے علاقے گلبرگ میں رہائش پذیر تھے عالمگیر ترین صدیق ٹریڈ سینٹر گلبرگ کے قریب اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھے
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمگیر ترین کی منگنی ہوئی تھی اوروہ دسمبر میں شادی کا پروگرام بنا رہے تھے، عالمگیر ترین کی شادی نہیں ہوئی تھی،عالمگیر ترین کی خود کشی کے حوالہ سے پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جائے وقوعہ کو سیل کر دیا گیا ہے، پولیس نے آلہ قتل کو بھی قبضے میں لے لیا ہے، پولیس نے عالمگیر کے فلیٹ کی بھی تلاش کی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں خودکشی کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا
عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
استحکام پاکستان پارٹی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین کی نماز جنازہ رات ساڑھے 10 بجے ادا کی جائے گی، نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کی اے بلاک مسجد میں ادا کی جائے گی، پولیس نے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ مرتب کر لی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق خود کشی صبح 6 سے 7 بجے کے درمیانی وقت میں کی گئی،عالمگیر ترین کی لاش کے قریب سے ایک تحریری نوٹ ملا ہے جس پر لکھائی ان کی اپنی ہی ہے ، موقع سے گولی کا ایک ہی خول ملا ہے ،انہوں نے اپنی پستول سے دائیں کنپٹی پر گولی چلائی
عالمگیر ترین کا پوسٹمارٹم مکمل ،ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
جہانگیرترین کے بھائی عالمگیر ترین کا پوسٹمارٹم مکمل کر لیا گیا ہے،ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق عالمگیرترین کی موت سر میں گولی لگنے سے ہوئی ، پستول اور عالمگیرترین کا لکھا گیا خط فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا گولی سر کے ایک طرف کان کے اوپری حصے میں لگی ،دماغ کے ٹشوز بری طرح سے متاثر ہوئے ،موت بہت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی ،جسم پر تشدد کے کوئی نشان نہیں پائے گئے پوسٹ مارٹم میں نشے کی زیادتی کے شواہد نہیں ملے، عالمگیر ترین کی کان پٹی پر ایک گولی آر پار ہوئی،
"استحکام پاکستان پارٹی” نام سے متعلق عون چودھری کی وضاحت
چھینہ گروپ بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کو تیار
جہانگیرترین کی پارٹی کا نام الیکشن میں رجسڑیشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن اور اعلی عدلیہ میں چیلنج
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی پریس کانفرنس، فواد چودھری "منہ” چھپاتے رہے، تصاویر وائرل