گلوکار علی ظفر ملٹی ٹیلینٹڈ ہیں، گلوکاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کی دنیا میں بھی دھوم مچائی. علی ظفر آج اپنی 43 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، علی نے فلم پاکستانی فلم شرارت میں گیت گایا تو ان کو نوٹس کیا گیا اس کے بعد انہوں نے چھنو جیسے دل کو چھو لینے والے گیت گائے، علی ظفر کو جتنا پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے اتنا ہی بھارت میں بھی سراہا جاتا ہے ، انہوں نے بھارت میں تیرے بن لادن میں کام کیا اس کے بعد ان کی بھارت کی فلم انڈسٹری میں تو جیسے ہی قسمت ہی کھل گئی ہو، کترینہ کیف اور پرینیتی جیسی اداکارائوں کے ساتھ کام کیا اور خوب شہرت سمیٹی. علی ظفر
کے کریڈٹ پر بہت سارے ایسے گیت ہیں جن کو آج بھی سنا جاتا ہے. گلوکار نے این سی اے سے تعلیم حاصل کی اور گلوکاری کا شوق انہیں شوبز میں لے آیا، انہوں نے پاکستان میں فلم طیفا انٹربل بنائی جسے ملک گیر کامیابی حاصل ہوئی ،علی اداکاری گلوکاری کے ساتھ ساتھ ڈانس میں بھی کمال مہارت رکھتے ہیں. مایا علی کے ساتھ ان کی جوڑی کو طیفا انٹربل میں کافی سراہا گیا. علی ظفر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مداح سوشل میڈیا پر مبارکباد دے رہے ہیں.