اداکارہ وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کا کا کہنا ہے کہ امریکی بچوں کو دبئی سے اغوا کرنا اور اپنے پاس رکھنا پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں ہے۔
باغی ٹی وی : وینا ملک کے سابق شوہر اسد خٹک کا اپنی سابقہ اہلیہ وینا ملک کے خلاف ایک اور بیان سامنے آگیا اسد خٹک نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں اپنے بچوں کے دستاویزات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محترم ڈی جی صاحب(پاسپورٹ) 27 اکتوبر سے کی جانے والی ایک خط (درخواست) کا جواب اب تک نہیں ملا۔
https://twitter.com/asadbashirr/status/1328891927719239681?s=20
اسد خٹک نے لکھا کہ میرے امریکی شہری بچوں کاغیرقانونی طورپرپاکستانی پاسپورٹ کا اجرءاور دبئ سے غیرقانونی طریقےسےاغوا ریاست پاکستان کوبدنام کرنے کی شازش کے سوا اور کچھ نہیں۔
وینا ملک کے سابق شوہر نے ڈی جی پاسپورٹ سے درخواست کی کہ اس سازش کو جلد از جلد بے نقاب کریں۔
اس سے قبل گزشتہ روز اسد خٹک نے وینا ملک پر الزام عائد کیا تھا کہ وینا ملک نے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کیا ہے اسد خٹک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میری سابقہ اہلیہ زاہدہ بی بی المعروف وینا ملک نے میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔
اسد خٹک نے وینا ملک پر نیا الزام عائد کر دیا
اسد خٹک نے لکھا تھا کہ ہاں میں آپ کو ایک بات بتا دوں زاہدہ بی بی کہ آپ کو ایک ایک چیز کا حساب دینا ہوگا۔لیکن سچ سب کے سامنے لاؤں گا کیونکہ میں حق پر ہوں، اللہ آپ کو ہدایت دے، آمین۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اسد خٹک نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر وینا ملک پران کے بچے غیرقانونی طریقے سے پاکستان سمگل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خاطر ہر چیز برداشت کی لیکن اب وقت آگیا ہے اس شرمناک عورت کی اصلیت سب کے سامنے لائی جائے۔ بہت سوچا لیکن اب صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا میری خاموشی کو بزدلی سمجھا گیا مجھے امید ہے کہ ایک باپ کو انصاف ملے گا کیونکہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں جس اذیت سے میں گزر رہا ہوں کسی کو جواب دینا ہوگا میں نے وینا ملک کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
اسد نے کہا تھا کہ میرے دونوں بچے امریکن شہری ہیں۔ وینا ملک نے نہ صرف مجھے دھوکہ دیا بلکہ دبئی حکومت کو بھی چکمہ دے کر بچوں کو پاکستان لے آئی، اب ان سب باتوں کا جواب کورٹ میں دینا ہوگا۔ دو امریکی شہری کس طرح دبئی سے پاکستان اسمگل ہو گئے، پاکستانی حکومت کہاں ہے؟
جس پر سابق اداکارہ و میزبان وینا ملک کہا کہ قانون اور شریعت کی رو سے25 ستمبر 2019 سے بچوں کی سرپرستی میرے پاس ہے۔
واضح رہے کہ وینا ملک نے 25 دسمبر 2013 کو اسد خٹک سے دبئی میں شادی کی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں۔