پاکستان کی سرکاری نیوز ایجنسی اے پی پی کا کمال،باورچی کو برطانیہ میں سینئر رپورٹر مقرر کر دیا
پاکستان کے قومی خبررساں ادارے اے پی پی (ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان) نے ایک باورچی کو برطانیہ میں اپنے نئے نمائندے،سینئر رپورٹر کے طور پر مقرر کر لیا ہے۔ اے پی پی نے فیضان خالد کو برطانیہ (یو کے) میں سینئر رپورٹر کے طور پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔اے پی پی کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ملک فیضان خالد، جو کہ 34-ایگنیس ایونیو، ایل فورڈ آئی جی12EE، یو کے میں مقیم ہیں، کو اے پی پی کا سینئر رپورٹر مقرر کیا گیا ہے۔ فیضان خالد کو خبریں، تصاویر اور ویڈیوز مخصوص ای میل ایڈریسز اور واٹس ایپ گروپ میں ارسال کرنی ہوں گی۔ اس کے لیے انچارج ڈسٹرکٹ رپورٹر ڈیسک سے رابطہ کیا جا سکتا ہے، نوٹفکیشن میں ای میل ایڈریسز بھی دیئے گئے ہیں.ملک فیضان خالد کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل کی مصدقہ کاپیاں اس دفتر میں جمع کرائیں تاکہ ضروری کارروائی کی جا سکے۔یہ نوٹیفکیشن ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد آصف کھچی کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
اے پی پی کے برطانیہ میں سینئر رپورٹر مقرر ہونے والے فیضان خالد کی برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر جب پروفائل چیک کی گئی تو وہ ٹوٹنگ کراہی اینڈ کمپنی لمیٹڈ میں نومبر 2024 سے بطور ڈائریکٹر کام کر رہے ہیں،ملک فیضان خالد نے اوریجنل کڑاہی میں بھی بطور ڈائریکٹر نومبر 2024 سے کام کر رہے ہیں،مئی 2017 سے ان کا تجربہ الہاشم شہنشاہ ریسٹورینٹ کا لکھا ہوا ہے،ریسٹورینٹ میں انکا کردار ڈائریکٹر کا ہے، اس کا مطلب ہے کہ ملک فیضان خالد جو ہوٹل کے ڈائریکٹر ہیں وہ کھانے بنانے کا وسیع تر تجربہ رکھتے ہوں گے اور اے پی پی نے انہیں سینئر رپورٹر بنا دیا ہے،
دوسری جانب اے پی پی نے محمد اصغر، سابق سینئر صحافی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک سال کے لیے اعزازی طور پرکام کرنے کی اجازت دی ہے،