الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام

خواتین ڈیسک الحمراء آرٹس کونسل کے ایڈمن بلاک کے داخلی دروازے پر بنایا گیا ہے
alhamra arts council

آرٹس کونسل الحمراء میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت خواتین آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کرنے کے لئے خواتین ڈیسک کا قیام لایا گیا ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر محمد سلیم ساگر نے اس کہا کہ اس اقدام کا مقصد خواتین آرٹسٹوں کے لئے درخواستیں جمع کروانے کے عمل کو آسان بنانا ہے،خواتین ڈیسک الحمراء آرٹس کونسل کے ایڈمن بلاک کے داخلی دروازے پر بنایا گیا ہے،جہاں الحمراء کا عملہ خواتین سے درخواستیں وصول کرئے گا۔

واضح رہے محکمہ اطلاعات وثقافت،حکومت پنجاب کی ہدایت پر الحمراء آرٹسٹ کونسل ٗ آرٹسٹ سپورٹ فنڈ 2023-24کے تحت درخواستیں وصول کر رہا ہے، ”اب تک سینکڑوں کی تعداد میں آرٹسٹوں سے درخواستیں وصول کی جا چکی ہیں”، یہ عمل نہایت خوش اسلوبی و جاری ہے۔محکمہ اطلاعات وثقافت،حکومت پنجاب کی طرف سے آرٹسٹوں کو آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں درخواستیں جمع کروانے کے لئے تشہیری مہم کے تحت آگاہ کیا گیا ہے۔آرٹسٹ 04اگست2023تک اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت ایسے فنکاروں کی مدد کی جائیگی جو پریشان حال ہیں اور ان کا کوئی دوسرا کمانے کا زریعہ نہیں ہے. اس سلسلے میں پنجاب حکومت کی کاوشیں یقینا سراہنے کے قابل ہیں.

فلم ” کدی دادے دیاں، کدی پوتے دیاں ” جمعہ کو ریلیز کی جائیگی

دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

کومل رضوی کی شادی کا مالٹا میں جشن

Comments are closed.