دبئی:آئی سی سی کی طرف سے دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ میں اتوار کو پاکستان اور بھارت کے میچ میں سلو اوور ریٹ کے باعث دونوں ٹیموں پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے بتایا گیا کہ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو اوورز پیچھے رہیں۔
وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی نااہلی،غفلت،ناتجربہ کاریاں،چھٹکارے کیلئے سر جوڑ لیے گئے
پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو سلو اوور ریٹ پر 40 فیصد میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں پر فی اوور میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ ہوا۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے غلطی کے ساتھ جرمانے کو تسلیم کیا ہے۔ایشیا کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دی تھی۔پاکستان کے 148 رنز کے تعاقب میں بھارت نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 19.4 اوور میں ہدف حاصل کرلیا تھا۔
اس میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم نے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ آل راؤنڈ پرفارمنس پر ہاردک پانڈیا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔
ادھر ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج بھارت اور ہانگ کانگ کا مقابلہ ہوگا۔دبئی میں ہانگ کانگ کی ٹیم ایونٹ میں مہم کا آغاز کرے گی۔بھارتی ٹیم اپنا دوسرا میچ کھیلےگی۔
پہلے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ہانگ کانگ اور بھارت ٹی 20 فارمیٹ میں پہلی بار آمنے سامنے آرہے ہیں۔بھارتی ٹیم نے آج کا میچ جیتا تو سپرفور مرحلے میں چلی جائے گی۔ہانگ کانگ کی ٹیم اپنا دوسرا میچ جمعہ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔