ایشیا کپ 2025 کا آغاز 10 ستمبر سے کیے جانے کا امکان ہے۔
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ 2025 کا باضابطہ شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا۔ایونٹ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ایشیا کپ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کی میزبانی بھارت کے پاس ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے ایونٹ کا انعقاد غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے.یو اے ای کو متبادل مقام کے طور پر زیادہ موزوں قرار دیا جا رہا ہے۔
کراچی: سمندرپر دفعہ 144 کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی
شمالی وزیرستان: کل صبح سے شام تک کرفیو نافذ، دفعہ 144 بھی لاگو
واربرٹن: آندھی سے چھت سے گری سولر پلیٹ، 17 ماہ کا بچہ جاں بحق