مزید دیکھیں

مقبول

ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان

بھارت کے دستبردار ہونے کے بعد ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کا امکان بڑھ گیا۔

باغی ٹی وی: رپورٹس کے مطابق بھارت اور سعودی عرب نے ایشین فٹبال کپ 2027 کی میزبانی کیلئے بولی دی تھی اورایشین فٹبال کنفیڈریشن نے بھی اکتوبر میں دونوں ممالک کو شارٹ لسٹ کیا تھا۔

فیفا ورلڈکپ؛ فرانس نے پولینڈ کو 3-1 سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا

ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے ایک بیان میں کہا کہ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن نے انتخاب سے دستبرداری اختیار کر لی ہے بیان میں بھارت کے فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

اکتوبر میں اے ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ہندوستان اور سعودی عرب کو ممکنہ میزبانوں کے طور پر شارٹ لسٹ کیا۔

"ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن کو آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کے میزبان انتخاب کے عمل سے اپنی بولی واپس لینے کے فیصلے سے باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے،علاقائی باڈی نے پیر کو وضاحت کے بغیر کہا۔

تین بار کا چیمپئن سعودی عرب اب ممکنہ طور پر اپنے پہلے اے ایف سی ایشین کپ کی میزبانی کرے گا اے ایف سی کانگریس آئندہ سال فروری میں بحرین کے دارالحکومت منامہ میں میزبانی کا باضابطہ فیصلہ کرے گی، ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

سعودی عرب 3 مرتبہ ایشیا کا چیمپئن رہ چکا ہے اوریہ پہلا موقع ہوگا کہ سعودیہ اہم فٹبال ایونٹ کی 2027 میں میزبانی کرے گا۔

خیال رہے کہ چین کورونا وبا کے باعث ایشین کپ 2023 کی میزبانی سے دستبردار ہوگیا تھا اوراب ایشین کپ اگلے سال قطر میں کھیلا جائے گا اور قطر ہی اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔

واضح رہے کہ قطر میں جاری ورلڈکپ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دیکر اپ سیٹ کیا تھا اور فٹبال کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا لیکن ٹیم پہلے راؤنڈ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔

ایشین کپ ہر چار سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ قطر نے ٹورنامنٹ کا آخری ایڈیشن 2019 میں جیتا تھا، جس کی میزبانی متحدہ عرب امارات نے کی تھی۔

بناؤ کسی بولر کو کپتان، پھر دیکھتا ہوں ایسی پچ بنتی ہے یا نہیں؟ عاقب جاوید پنڈی کی پچ پر برہم