
لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
باغی ٹی وی: شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں عوام کی عدالت میں جانے کو تیار ہیں قومی اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو سپریم کورٹ نے جرم کی سنگینی بتا دی، ن لیگ واحد جماعت ہے جس نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا، اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ملک میں ترقی کا عمل پھر شروع کریں گے۔
شہبازشریف نے کہا کہ 3 اپریل اور 9 مئی کے جرم کی سزا کی دینا آئین و قانون کی سربلندی اور ریاست کی عملداری کا معاملہ ہے،مسلم لیگ (ن) نے سب سے پہلے الیکشن کا عمل شروع کیا، پارٹی کا الیکشن سیل، پارلیمنٹری بورڈز اور منشور کمیٹی کی تشکیل ہو چکی ہے، یکم نومبر سے امیدواروں سے درخواستیں بھی وصول کی جا رہی ہیں، یہ اقدامات عکاسی ہے کہ مسلم لیگ (ن) الیکشن کے لیے تیار ہے-
گوادر میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر دہشت گردوں کا حملہ،14 جوان شہید
انہوں نے کہا کہ 2018 کی طرح ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے کر جائیں گے، مسلم لیگ ن ملک میں دوبارہ امن لائے گی، توانائی بحران کا خاتمہ، بے روزگاری اور مہنگائی سے عوام کی جان چھڑائیں گے، نوجوانوں کی ترقی، کاروبار اور ہنرمندی کا دور پھر سے شروع ہو گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو 8 فروری 2024 کو ملک میں انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے ملک میں 90 روز میں انتخابات سے متعلق کیس میں صدر مملکت کی جانب سے 8 فروری 2024 کو عام انتخابات سے متعلق دستاویز پر دستخط کے بعد سپریم کورٹ نے کیس نمٹا دیا۔
اسرائیلی ترجمان نے غزہ میں نسل کشی تسلیم کر لی
سپریم کورٹ نے کہا کہ صدر اور الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر بلاتعطل انتخابات ہوں، عام انتخابات کی تاریخ کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے، 8 فروری کو انتخابات کرانے پر کسی فریق کو اعتراض نہیں ہے لہذا وفاقی حکومت 8 فروری 2024 کو انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔