آزادی مارچ سے قبل اسلام آباد کی طرف ہو گا ایک اور مارچ، کس نے کیا یہ اعلان؟ بڑی خبر

0
45

جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طرف سے 27 اکتوبر کو آزادی مارچ کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس سے قبل جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے بھی 16 اکتوبر کو آزاد کشمیر سے اسلام آباد تک مارچ کا اعلان کر دیا ہے،

حکومت کو ٹف ٹائم کیسے دیا جائے؟ سیاسی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے، باہم رابطے جاری

بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ، ہلاکتوں کا سن کر انڈیا میں غم کی لہر دوڑ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی مدد کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے، 27 ستمبر کے بعد آج 6 اکتوبر آ گیا کشمیر سے کرفیونہیں ہٹایا گیا، خیال تھا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ میں جانے سے پہلے سیاسی جماعتوں کو اکٹھا کریں گے لیکن ایسا نہیں‌ کیا گیا، مقبوضہ کشمیر کے عوام اس و پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم کی تقریر ان کا پیچھا کر رہی ہے ، تقریر وزیر اعظم کوتلاش کررہی ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں‌ کو جلد آزادی ملے گی اور بھارت کو جنت ارضی کشمیر سے ہر صورت نکلنا پڑے گا، شہداء کی قربانیاں‌ کسی طور رائیگاں نہیں‌ جائیں گی،

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے ہندوستانی طیاروں کی کارکردگی کا پول کھول دیا، کیا کہا؟ جان کر ہوں حیران

سراج الحق نے آج لاہور میں کشمیر بچاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ بھارتی فوج کی طرف سے 3 سو سے زائد کشمیری خواتین کو زبردستی گھروں سے اٹھا لیا گیا ہے اور پچھلے دو ماہ میں بڑی تعداد میں کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے،

Leave a reply