آذربائیجان نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، جو سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے کی فنڈنگ کے لیے کی گئی ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق یہ پیشکش وزیراعظم شہباز شریف کے حالیہ دورہ آذربائیجان کے دوران کی گئی، جس میں انہوں نے آذری حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کی فنڈز فراہمی کی درخواست کی تھی۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورے میں منصوبوں کے لیے فنڈز کی درخواست کی تھی۔ان منصوبوں میں سکھر حیدرآباد موٹروے ایم سکس منصوبہ شامل ہے، جس کی لاگت 1.2 ارب ڈالر تخمینہ ہے، جبکہ نئی حیدرآباد کراچی موٹروے ایم نائن پر 60 کروڑ ڈالر لاگت کا تخمینہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آذربائیجان اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سکھر حیدرآباد موٹروے کیلیے براہِ راست فنڈز فراہم کر سکتا ہے۔آذربائیجان نے اس سے قبل پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ بھی دیا تھا، تاہم پاکستانی حکام سرمایہ کاری کے لیے ٹھوس منصوبے پیش نہیں کر سکے تھے۔
عید کا چاند نظر آتے ہی بازاروں میں رش