باغی ٹی وی کی خبر درست ثابت ہوئی، باغی ٹی وی نے 16 جولائی کو خبر دی تھی کہ ن لیگ کے 10 سے زائد اراکین سیبنیٹ میں بغاوت کر سکتے ہیں

چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی، ن اور پیپلزپارٹی کے اندر بغاوت کا خدشہ؟ اہم خبر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں کے ایک دو نہیں بلکہ ایک درجن سے زائد اجلا س ہوئے،.16 دسمبر کو مسلم لیگ ن کے اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس کے بعد باغی ٹی وی نے خبر بریک کی تھی کہ مسلم لیگ ن اور پی پی کے 10 سے زائد اراکین منحرف ہو سکتے ہیں ،اگرچہ پارٹیوں نے اراکین پر نظر رکھی ہوئی تھی اس کے باوجود اپوزیشن جماعتوں کے اراکین سینیٹ میں حکومت کے حق میں اور اپوزیشن کے خلاف جانے کے لئے تیار تھے

چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد ناکام، مشبر لقمان کی کھرا سچ کی پیشنگوئی درست ثابت

مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان نے پارٹی اراکین کو شو کاز نوٹس بھجوانے کی بھی تیاری کی تھی، دوسری جانب بلاول زرداری نے اسلام آباد چھوڑنے سے اپنے اراکین کو سختی سے منع کر رکھا تھا .

اپوزیشن اتحاد ہوا فیل، صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب

اپوزیشن جماعتیں سینیٹ میں ہوئی زیرو،صادق سنجرانی بنا ہیرو

ووٹ دینے والے حکومتی اور اپوزیشن بینچز کا شکرگزار ہوں،‌صادق سنجرانی

چیئرمین سینیٹ کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو چکی ہے، پولنگ کا عمل مکمل ہوا، اور تحریک عدم ناکام ہوئی ،صادق سنجرانی عہدہ بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں، پانچ ووٹ مسترد ہوئے، اپوزیشن کو 53 ووٹ درکار تھے ،

واضح رہے اے پی سی کے بعد اپوزیشن رہنماﺅں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے 25جولائی کو یوم سیاہ منائے جانے اور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا اور اے پی سی کے فیصلوں پر عمل در آمد کیلئے رہبر کمیٹی تشکیل دیدی گئی تھی۔ بعد ازاں 5 جولائی کو متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلے میں چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرانے کا اعلان کیا تھا۔

Shares: