رائے ونڈ:باپ کی14سالہ حقیقی بیٹی سے زیادتی،بیٹی حاملہ ہو گئی-

باغی ٹی وی : سفاک باپ خاور علی نے بیٹی (س)کے ساتھ 6 ماہ تک منہ کالا کیا والدہ ساجدہ کی مدعیت میں باپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا پولیس کو درج کروائی گئی ایف آئی آر میں بستی امین پور رائے ونڈ کی رہائشی متاثرہ لڑکی کی ماں نے کہا کہ سیدہ سحر فاطمہ جس کی عمر چودہ سال ہے میری حقیقی بیٹی ہے سات ماہ قبل میں اپنے گھر سے رائے ونڈ بازار سے سودا سلف لینے گئی اس دوران میری بیٹی سحر فاطمہ کا والد خاور علی گھر آیا اور میری بیٹی کو زبردستی ایک کمرے میں لے گیا اور ڈرا دھمکا کر میری بیٹی کے ساتھ زنا الجبر کیا –

خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

متاثرہ لڑکی کی والدہ کا کہنا تھا کہ جس کی وجہ سے میری بیٹی حاملہ ہو گئی 20 جنوری کو میری بیٹی نے مجھے بتایا کہ میرے پیٹ میں بچہ ہے اور میں 6 ماہ سے حاملہ ہوں میری بیٹی نے مجھے بتایا کہ میرے والد اور آپ کے خاوند نے میرے ساتھ زنا کیا تھا جس کی وجہ سے میں حاملہ ہو گئی ہوں-

خاتون نے اعلیٰ حکام سے درخواست کی کہ ملزم نے میری بیٹی سے زبردستی زنا الجبر کیا جس کی وجہ سے میری بیٹی چھ ماہ کی حاملہ ہے اس کے خلاف ضابطہ کے تحت کاروائی کی جائے-

پولیس اہلکار کی حاملہ خاتون سے زیادتی،ویڈیو بھی بنا لی

قبل ازیں لاہور نصیرآباد میں خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے کر ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا اور متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کیلئے ملزم کو انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا تھا متاثرہ خاتون کا کہنا تھا ملزم سے فیس بک پر رابطہ ہوا، ملزم نے نوکری کا جھانسہ دے کر 80 ہزار بٹور لیے، اور پیسے واپس مانگنے پر بلیک میل کرنے کی دھمکی دیتا تھا۔

دوسری شادی کی خواہش پر بیوی نے شوہر کو قتل کردیا

قبل ازیں تاندلیانوالا میں دوران سفر خاتون کو اغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کرنے والے ڈاکوفیصل آباد پولیس نے گرفتار کرلیئے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے اور ملزمان نے اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ، پولیس نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ اس واقعہ کاایک ملزم فیصل فتیانہ واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہو گیا ۔

چھ ڈاکوؤں کی مبینہ اجتماعی زیادتی:تھانہ سٹی تاندلیانوالا نے ڈاکو گرفتار کر لئے

Shares: