سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے بلوچستان اور آزاد کشمیر میں دانش اسکولز کے قیام کے منصوبے کے لیے 19 ارب 25 کروڑ 30 لاکھ روپے کی منظوری دے دی۔

وزارت منصوبہ بندی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں بلوچستان میں پانچ دانش اسکول بنانے کی منظوری دی گئی۔بلوچستان میں جن علاقوں میں دانش اسکول قائم کیے جائیں گے ان میں قلعہ سیف اللہ، سبی، ڈیرہ بگٹی، ژوب اور موسیٰ خیل شامل ہیں۔

اسی اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر میں بھی ایک دانش اسکول کے قیام کے منصوبے کی منظوری دی گئی، جس پر 3 ارب روپے سے زائد لاگت آئے گی۔

اعلامیہ کے مطابق، ان تمام منصوبوں پر وفاق اور متعلقہ صوبائی حکومتیں 50،50 فیصد اخراجات برداشت کریں گی۔ دانش اسکولوں کا قیام تعلیمی معیار بہتر بنانے اور پسماندہ علاقوں کے طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔

کراچی میں ٹرک کی زد میں آکر 3 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

امریکا نے ایرانی تیل ، حزب اللہ کے مالیاتی ادارے پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

جاسوسی کے الزامات، ایران سے ایک ماہ میں 2 لاکھ 30 ہزار افغان ملک بدر

پاکستانی ہیکرز کا اسرائیلی نیوز چینل پر سائبر حملہ، قومی ترانہ نشر کر دیا

کراچی سمیت سندھ میں 5 جولائی تک ہلکی سے معتدل بارش کا امکان

Ask ChatGPT

Shares: