موچکو پولیس کراچی نے حب ریور روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان سے کراچی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن(ر)فیضان علی نے بتایا کہ بین الصوبائی منشیات سپلائر 5 کلو سے زائد منشیات سمیت گرفتار کیا گیا ہے،ملزم حب چوکی بلوچستان سے ہنڈا 125 موٹرسائیکل پر منشیات لے کر آیا تھا۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ ملزم کی شناخت بلال عرف دادڑ کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضہ سے بوقت گرفتاری 5240 گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد ہوئی۔ملزم کو ایس ایچ او تھانہ موچکو انسپکٹر بشیر احمد ودھو کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔ملزم کے خلاف اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
قومی ٹیم زمبابوے سے جنوبی افریقہ کے لیے روانہ