بنگلادیش میں سعودی سفارت خانے کے دو اپم عہدیداران کو گرفتار کرلیا گیا
بنگلادیش میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے دو اہم عہدیداروں سمیت 11 افراد کو ورک ویزا کے اجرا میں فراڈ اور کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں بنگلادیش میں سعودی سفارت خانے کے قونصلر سیکشن کے سربراہ عبد اللہ الشاماری اور ان کے نائب خالد ناصرالقطانی، وزارت داخلہ کے 2 افسران، 8 بنگلہ دیشی باشندے، اور ایک سرمایہ کار شامل ہے۔
بنگلادیش میں سعودی سفارت خانے کے دونوں اہلکاروں پر الزام ہے کہ سفارت خانے میں کام کرتے ہوئے انھوں نے ورک ویزا جاری کرنے کے بدلے میں 14.4 ملین ڈالر (54 ملین سعودی ریاض) رشوت بٹوری۔ جبکہ اس فراڈ میں ملوث افراد کے گھروں سے چھاپوں کے دوران 5.38 ملین مالیت کا سونا اور گاڑیاں ملی تھیں جب کہ بقیہ رقم سے بیرون ملک سرمایہ کاری کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت
ورک ویزا کرپشن پر سعودی عرب کا اینٹی کرپشن ادارہ کئی ماہ سے کام کر رہا تھا اور شواہد جمع کرنے کے بعد ملزمان کو گرفتار کرلیا جنھیں کڑی سے کڑی سزا دلوانے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔