کولکتہ: بنگالی فلموں کی مقبول اداکارہ روپا دتہ جیب تراشی کے الزام میں گرفتارہو گئیں-

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ انٹرنیشنل کولکتہ بک فیئر 2022 کا بتایا جا رہا ہے تاہم اداکارہ روپا دتہ کو بدھان نگر پولیس نے ہفتے کی شام گرفتار کیا تھا۔

کارتک آریان کو خاتون مداح نے شادی کیلئے 20 کروڑ کی پیشکش کردی

رپورٹ کے مطابق کتاب میلے میں ڈیوٹی کے دوران ایک پولیس افسر نے ایک خاتون کو کوڑے دان میں بیگ پھینکتے ہوئے دیکھا پولیس کو شک ہوا اور فوراً پوچھ گچھ شروع کر دی دوران تفتیش چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا خاتون کی تلاشی لینے پر اس کے بیگ سے کئی اور پرس برآمد ہوئے رپورٹ کے مطابق پولیس کو خاتون سے 75 ہزار روپے بھی ملے۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون ایک اداکارہ ہیں جو بنگالی فلموں میں کام کرتی ہیں کچھ سال پہلے روپا نے ہندی فلمساز انوراگ کشیپ پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔

خاتون کو تھانے لایا گیا اور یہاں پوچھ گچھ کے دوران اس نے جیب تراشی کے معاملے کا اعتراف کیا یہ بھی بتایا کہ اس نے کئی میلوں اور تقریبات میں شرکت کی ہے، جہاں وہ پرہجوم جگہوں پر گئی اور لوگوں کے پرس چرائے۔

’’باہو بلی‘‘ کے بعد 5000 سے زائد شادی کے پیغامات موصول ہوئے، اداکارپربھاس کا انکشاف

اداکارہ کے مداح حیران ہیں کہ اتنی مقبول اداکارہ پاکٹ مار کیسے ہوگئی؟ روپا دتہ کئی فلموں اور ٹی وی سیریلز کا حصہ رہ چکی ہیں۔ فی الحال پولس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

روپا دتہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق وہ خود کو ایک مصنف، ہدایت کار اور سماجی کارکن کے طور پر بھی پیش کرتی ہیں روپا دتہ ایکٹنگ اکیڈمی کی مالک بھی ہیں انھوں نے یہ اکیڈمی 2019 میں کھولی تھی۔

روپا دتہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے بائیو میں ایک لنک بھی شیئر کیا ہے جس کے مطابق وہ 10 سال کی عمر سے کام کر رہی ہیں۔ انھوں نے ایک فاؤنڈیشن بھی شروع کی ہے، جس کے ذریعے وہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی کام کرتی ہیں۔

جب بھی زندگی میں مسائل کا سامنا ہوتا ہے تو میں اللہ سے رجوع کرلیتی ہوں،سارہ لورین

Shares: