جنوبی کوریا میں بیٹری پلانٹ میں آتشزدگی،22 افراد جان بحق

لیتھیم بیٹریاں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال کی جاتی ہیں
china

سئیول: جنوبی کوریا میں بیٹری پلانٹ میں آگ لگنے سے 22 افراد جان بحق ہو گئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیاکے مطابق آگ بیٹریاں بنانے والی اریسیل کمپنی کے پلانٹ کے گودام میں رکھے لیتھیم بیٹری کے سیلز کے پھٹنے کے سبب لگی، آتشزدگی کے وقت پلانٹ میں تقریباً 100 لوگ کام کررہے تھے جن میں سے 22 افراد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے زیادہ تر افراد کا تعلق چین سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق اریسیل کمپنی کے پلانٹ میں 35 ہزار سے زائد بیٹری سیلز اسٹور کیے گئے ہیں جہاں بیٹریوں کا معائنہ کیا جاتا ہے اور ان کی پیکجنگ بھی کی جاتی ہے،لیتھیم بیٹریاں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور الیکٹرک گاڑیوں میں استعمال کی جاتی ہیں اور گرم ہونے یا دیگر وجوہات کی بنا پر ان میں آگ لگ سکتی ہے،جبکہ جنوبی کوریا لیتھیم بیٹریاں برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔

ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پاکستان جیسے ملک کے لیے اہم چیلنجز ہیں،احسن اقبال

انڈونیشیا میں نیشنل ڈیٹا سینٹر پر سائبر حملہ، متعدد حکومتی سروسز متاثر

’پائریٹس آف دی کیریبین‘ کے اداکار شارک حملے میں جاں بحق

Comments are closed.