سابق صدر آصف علی زرداری کا شہید شاہنواز خان بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہنا ہے کہ شہید شاہنواز خان بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید شاہنواز خان بھٹو جمہوریت پسند راہنما تھے جبکہ شہید شاہنواز خان بھٹو کا قتل بھٹو خاندان اور بھٹو خاندان کے عقیدت مندوں کیلئے بہت بڑا صدمہ تھا.
سابق صدر آصف علی زرداری کا شہید شاہنواز خان بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام
سابق صدر آصف علی زرداری کا شہید شاہنواز خان بھٹو کو خراج عقیدت
شہید شاہنواز خان بھٹو جمہوریت پسند راہنما تھے، آصف علی زرداری
شہید شاہنواز خان بھٹو کا قتل بھٹو خاندان اور بھٹو خاندان کے عقیدت مندوں… pic.twitter.com/12wGryOfGq
— PPP (@MediaCellPPP) July 17, 2023
آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا شہید شاہنواز خان بھٹو آئین اور جمہوریت کی بحالی کیلئے جدوجہد کرتے رہے، گڑھی خدا بخش بھٹو کا قبرستان جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں سے آباد ہوا، جمہوریت کا تابناک سورج گڑھی خدا بخش کے قبرستان سے شہیدوں کے خون کی لالی لیکر طلوع ہوتا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پرویز خٹک کی جانب سے نئی پارٹی بنائے جانے پر عمران خان کا ردعمل بھی سامنے آ گیا
ایشیا کپ سے متعلق معاملات طے پا گئے، میگا ٹورنامنٹ کا آغازکہاں سے ہوگا؟
3 ماہ تک سمندر میں کچی مچھلی کھا کر اور بارش کا پانی پی کر زندہ رہنے والا شخص
تحریک انصاف کے 44 اور ہمارے 14ماہ کا جائزہ لیا جائے،مریم اورنگزیب
توشہ خانہ فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی
آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 18 ویں آئینی ترمیم جمہوریت کیلئے جانیں قربان کرنے والوں کی جدوجہد کی تکمیل ہے ، ہماری جدوجہد ابھی جاری ہے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنائیں گے جبکہ جمہوری، خوشحال، خود مختار اور باوقار پاکستان جمہوریت پسندوں کی منزل ہے.
سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات اور پیپلزپارٹی میں شمولیت
پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی نیئر بخاری کی قیادت میں آصف علی زرداری سے ملاقات
مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر رانا ارتضا کی پیپلزپارٹی میں شمولیت
سید محمد علی شاہ فیصل آباد سے سابق امیدوار… pic.twitter.com/3G41M68kSF
— PPP (@MediaCellPPP) July 17, 2023
دوسری جانب پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی نیئر بخاری کی قیادت میں آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے نائب صدر رانا ارتضا کی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ سید محمد علی شاہ فیصل آباد سے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے ہیں.
علاوہ ازیں اعلامیہ کے مطابق رانا ارسلان جاوید پی ٹی آئی آئی چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل اور اس کے ساتھ ہی ہری پور سے سابق آزاد امیدوار ذوالفقار قریشی بھی پیپلزپارٹی میں شامل جبکہ ہری پور سے ہی تعلق رکھنے والے ایک اور علی جواد بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہوگئے ہیں.