مزید دیکھیں

مقبول

انڈیا نے بکھرانہ ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیئے

انڈیا نے دریائے ستلج پر بنائے گئے بھارتی ڈیم بکھرانہ کے سارے گیٹ کھول دیئے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق قصور گنڈہ سنگھ بارڈر کے نزدیک انڈیا نے بکھرانہ نام کا ڈیم بنا رکھا ہے جس میں وہ ستلج کا پانی جمع کرتا ہے جب پانی ڈیم کے ذخیرہ سے بڑھ جاتا ہے تب انڈیا آبی جارحیت کرتے ہوئے پانی پاکستان کی طرف بہنے والے ستلج دریا میں چھوڑ دیتا ہے جبکہ عام حالات میں سارا سال پانی اسی ڈیم میں جمع کرکے پانی کے حصے کا پانی روکے رکھتا ہے حالیہ بارشوں کی بدولت بھارتی ڈیم بکھرانہ میں پانی کی سطح بہت بلند ہو گئی جس سے بھارت کے کئی دیہات کو خطرہ تھا جس کے پیش نظر اپنے دیہات بچانے کیلئے انڈیا آج رات بکھرانہ ڈیم کے سارے گیٹ کھول دیئے جس سے انڈیا کے علاقے میں سیلاب کا خطرہ ختم ہو کر پاکستانی علاقوں میں بن گیا ہے

غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری
غنی محمود قصوری 2019 سے باغی ٹی وی سے وابستہ ہیں اور قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف تعینات ہیں،عرصہ دراز سے کالم نگار ہیں