اسلام آباد دھماکہ خود کش تھا،پولیس اہلکار شہید،پولیس کی بروقت کاروائی سے شہر کو تباہی سے بچا لیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دھماکہ ہوا ہے

آئی ٹین فور 31 نمبرگلی کے باہر دھماکہ ہوا ہے، دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی گئی، پولیس و سیکورٹی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں، علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں، دھماکے کے نیتجے میں گاڑی کو آگ لگ گئی، یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس نے ایک ٹیکسی کو روکا تو گاڑی میں سوار شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سیکٹر آئی ٹین میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ،6 زخمی ہوئے،اڑی رکتے ہی بمبار نے خود کو اڑا لیا، علاقے کو گھیرے میں لے لیا،سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا سیکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ ہورہی تھی ، مشکوک گاڑی کو روکا گیا تودھماکا ہوا،خود کش دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی بروقت کارروائی سے شہر دہشتگردی کے بڑے حملے سے محفوظ رہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شھداء اور زخمی جوانوں کو قوم کا سلام۔ دہشتگرد کچھ عرصہ سے پولیس کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے کو شکست دے سکیں۔دہشت گرد پولیس اور عوام پر حملہ کرنے کی غرض سے گنجان آباد علاقے میں دھماکہ کرنا چاہتے تھے۔

دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین درجہ شہادت پر فائز ہوگئے

ڈی آئی جی سہیل ظفر کا کہنا ہے کہ آج صبح سوا 10 بجے مشکور گاڑی آرہی تھی جس میں خاتون سمیت 2 افراد سوار تھے،پولیس نے بروقت کارروائی کرکے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچالیا،

دھماکے کے بعد راولپنڈی کے داخلی و خارجی راستوں کی نا کہ بندی کر دی گئی ،نماز جمعہ کے اجتماعات کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد خود کش دھماکے کی مذمت کی ہے ،وزیراعظم شہبازشریف نے دھماکے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں بم دھماکے کی مذمت کی، بلاول بھٹو زرداری نے دھماکے میں پولیس کے ایک جوان کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، وزیر خارجہ نے اسلام آباد پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اسلام آباد پولیس کے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بغیر اپنا فریضہ ادا کیا ہے، بلاول بھٹو زرداری نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، بلاول بھٹو زرداری نے زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد خودکش دھماکے کی مذمت کی ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اس دھرتی کا بوجھ ہیں،اتحادی قوت سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ کریں گے،

اسلام اباد بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی تفصیلات سامنے آ گئیں ایل ای ائی 17 سترہ ترانوے سجاد حیدر شاہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ گاڑی مالک رانا سادات چکوال کا رہائشی ہے 1991 ماڈل گاڑی کو 2017میں دوبارہ نمبر جاری کیا گیا۔ ریکارڈ گاڑی کی سسٹم میں کیٹگری ٹیکسی کے نام سے ہے۔

Shares: