اسلام آباد: برطانیہ کے وزیربرائے مسلح فورسز جیمز ہیپی نے پاکستان کے سابق وزیراعظم اور چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے غیر ملکی سازش کے الزامات کو خیالی قراردے دیا-
باغی ٹی وی : گزشتہ روز ذرائع و ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئےبرطانوی وزیر برائے مسلح فورسز جیمز ہیپی نے کہا کہ عمران خان کو عدم اعتماد کی تحریک کے ذریعے وزارت عظمیٰ سے ہٹایا جانا پاکستان کا مقامی معاملہ ہے۔
ریاست کی رٹ یقینی بنانے کیلئےفتنہ پرور ٹولےکو اسلام آباد سے باہر نکالنے کے احکامات دیئے، وزیر داخلہ
جیمز ہیپی نے کہا کہ اسلام آباد میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کی وجہ سے ہے۔ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، بیرونی مداخلت بلکل خیالی چیز ہے۔
روس یوکرین تنازعے پر پاکستان کے موقف پر انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس وقت مایوسی ہوئی جب سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایسے وقت میں روس گئے جب ولادیمیر پوٹن یوکرین پرچڑھائی کےلئے بالکل تیارتھا برطانیہ نہیں چاہتا کہ روس یوکرین تنازعے پر پاکستان نیوٹرل رہے لیکن برطانیہ اس حوالے سے اسلام آباد کے فیصلے کا احترام کرے گا۔
واضح رہے کہ برطانوی وزیرجیمز ہیپی پاکستان کے دورے پر ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقات کر چکے ہیں-
یاد رہے کہ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف سازش کی گئی ہے بیرونی مداخلت سے ان کی حکومت ہٹائی گئی ہے انہوں نے کہا تھا کہ انہیں دھمکیاں بھی دی گئیں ہیں بعد ازاں انہوں نے جلسے میں ایک خط بھی لہرایا تھا جس کے بارے میں کہا تھا کہ اس خط میں انہیں دھمکی آمیز پیغام دیئے گئے ہیں-