مانسہرہ: مسافر بس کھائی میں گرنے سے دو خواتین سمیت چھ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی: مانسہرہ ایکسپریس وے پر ہاتھی میرا کے مقام پر حادثے کا شکار ہونے والی مسافر وین بٹگرام سے مانسہرہ آرہی تھی کہ بے قابو ہو کر کھائی میں گر گئی، جس کے باعث 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے، جن میں 2 خواتین شامل ہیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے موقع پر پہنچ گئے، جہاں انہوں نے امدادی سرگرمیوں کا آغاز شروع کیا جبکہ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو کنگ عبداللہ اسپتال مانسہرہ منتقل کردیا گیا،حادثہ گاڑی کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہوئی اور پل سے نیچے جا گری۔
سربراہ بی این پی عوامی اور سابق صوبائی وزیر اسد بلوچ کے گھر پر …
دوسری جانب کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں لسبیلہ چوک کے قریب نالے میں دھماکےکے بعد لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش مل گئی،گزشتہ روز لسبیلہ چوک کے قریب نالے میں دھماکے سے 8 افراد زخمی اور متعدد دکانیں تباہ ہوگئی تھیں دھماکےکے بعد سے نجی کوریئرکمپنی کا ایک ملازم لاریب لاپتہ تھا جس کی اب لاش مل گئی ہے پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر نالے سے ملبےکی صفائی کے دوران لاریب کی لاش ملی ہے۔
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ٹرین میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے, یہ حادثہ ریاست تامل ناڈو کے مدورائی ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کے روز پیش آیا جہاں ٹرین کے اسٹیشنری کمپارٹمنٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
لائیو نشریات کے دوران بی بی سی اینکر کی زبان پھسل گئی
مقامی پولیس حکام کے مطابق ٹرین کی پرائیوٹ کوچ میں سوار مسافر کی جانب سے چائے بنانے کے لیے گیس سلنڈر کا استعمال کیا گیا جس کی وجہ سے کوچ میں آگ لگ گئی اور زور دار دھماکا ہوا حادثہ صبح سوا 5 بجے کے قریب پیش آیا جس کے بعد فائر فائٹرز 7 بجے ریلوے اسٹیشن پہنچے اور آگ پر قابو پایا جب کہ حادثے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے ٹرین میں سوار مسافروں کا تعلق ریاست اترپردیش سے تھا اوریہ مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے جارہے تھے-