ایس آئی یو نے ایک کارروائی میں بائیکیا رائڈر کی شکل میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے جس کے بعد کراچی کے علاقے یوپی موڑ پر ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے بائیکیا رائڈرکے روپ میں وارداتیں کرنے والے چار ملزمان کو حوالات بند کردیا ہے اور ضابطہ کی کاروائی شروع کردی ہے ترجمان ایس آئی یو کے مطابق یہ ملزمان بائیکیا رائڈر بن کر وارداتیں کرتے تھے اور شہرکے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور اے ٹی ایم سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں کو بھی لوٹتے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان سے اسلحہ اور دو موٹرساٸیکلز برآمد ہوئی ہیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، اور مزید تفتیش کی جارہی ہے، جب کہ ان کے فرار ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ خیال رہے کہ  دوسری جانب گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں لڑکی  پر جنسی حملے کے کیس میں گلی کے چوکیدار  اور گھریلو ملازمہ سمیت 15 افراد کو  حراست میں لے لیا گیا تھا
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا    
عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل   
یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہےکہ  واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنادی ہے،کمیٹی میں ایس پی گلشن، 2 ڈی ایس پیز  اور  2 ایس ایچ اوز  شامل ہیں، لڑکی نے قانونی کارروائی سے منع کیا ہے، سرکار کی مدعیت میں واقعے سے متعلق مقدمہ درج کیا جائےگا، لڑکے کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔








